ٹرانسڈرمل پیچ کی تیاری پروجکٹ کے لئےحکومت نے دی منظوری
(ڈاکٹر مبین، چنئی)مدراس یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی نے زخموں کی تنقیہ کے لیے مازریون ہندی پر مبنی سدھا اور یونانی لٹریچر سے ماخوذ لزُوق کی تیاری کے سلسلے میں ایک پروجکٹ پروپوزل پیش کیا تھا جس کی تعین قدر کے بعد حکومت نے منظوری دی ہے۔ بنیادی طور پر مازریون زخموں پر جمی تکلیف دہ بھوسی کو صاف کرتا ہے۔ روایتی ادویاتی نظام میں مازریون کا پورا پودا مختلف امراض کے علاج کا حامل ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی نے ٹرانسڈرمل ایپلی کیشنزکے سلسلے میں مازریون ہندی کے متعلق کہا کہ یہ بافتوں کی مرمت کے لیے آکسیجن اور غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے جس کے نتیجے میں زخموں میں خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتا ہے۔سوجن کو کم کرنے اور زخم بھرنے کے عمل کو تیز کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے کیونکہ اس میں فلاوونائیڈ مواد زیادہ ہوتا ہے۔ anthocyanins کی موجودگی کی وجہ سے اعلی اینٹی آکسیڈینٹ سرگرمی جوزخمی جگہ پر فری ریڈیکل کو خارج کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس پروجکٹ میں ایک مستقل حیاتیاتی سرگرمی، کیمیائی پروفائل اور منشیات کی شمولیت سے جلد کے پیچ کی نشوونما کے لیے معیاری کاری کا طریقہ سے پیچ ہائیڈروجل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیے جائیں گے۔ فائٹو کیمیکلز کا استحکام اور زخم بھرنے کا طریقہ کار قائم کیا جائے گا۔زخم بھرنے کے لیے سدھا اور یونانی ادب پر مبنی مازریون ہندی فارمولیشن تیار کریں گے جس سے ذیابطیس سے لے کرعام انفیکشن زخموں اور جھلسنے کے لئے یہ مرہم ثابت ہوگا اس کے استعمال کنندہ میں اطباء اور پریکٹیشنرزنیز ارینجر انا گورنمنٹ ہاسپٹل آف انڈین میڈیسن چنئی، کیل پاک میڈیکل کالج چنئی، دی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا (این آئی ایس)، اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سدھا، تامبرم وغیرہ طبی اداروں میں اسے لاگو کیا جائے گا۔پروجکٹ کی منظوری سے قبل تشکیل کردہ کمیٹی نے کئی نششتوں میں پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کی اہلیت اور اس پروجکٹ کے انجام دہی سے متعلق سوالات اور خدشات بھی ظاہر کئے کہ ایک اردو کا ادیب سائنسی وسائل کے حامی پروجکٹ کو کیسے انجام تک پہنچا پائے گا تو انھوں نے ان تمام خدشات کا نہ صرف مثبت جواب دیا بلکہ دلیل بھی پیش کی کہ یہ پروجکٹ مدراس یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شری دھر، صدر شعبہ تجزیاتی کیمیا،ڈاکٹر پربھو، صدر،شعبہ مائیکرو بایولوجی اور پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف بیسک میڈیکل سائنسز کے تعاون سے انجام دیں گے۔ اس سلسلے میں ماقبل انھوں نے مازیون سے متعلق تحقیقی مقالات بھی سیمیناروں میں پیش کرچکے ہیں جس کی تفصیل یہ ہے بین الاقوامی کانفرنس مادی سائنس برائے پائیدار ماحول (icmsse-2022) میں ‘مازریون ہندی پر مبنی ہائیڈروجلز فار واؤنڈ ہیلنگ’کے عنوان سے،” شدید زخم کی شفایابی کے لیے مازریون ہندی پھولوں کےعرق کی ڈریسنگ بائیو میٹریل کے طور پر تیار ی” مدورائی کامراج یونیورسٹی کے زیر اہتمام کنسورشیم آف یونیورسل ریسرچ ایروڈیشن (iCURE) (ہائبرڈ موڈ) پرمنعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ‘ مازریون پھول سے گہرے زخموں کا علاج’ اور ترونندپورم میں میڈیکل ٹکنالوجی کے ترجمہ میں درپش چیلنجز پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں ‘ بوراکس ہائیڈروجل کے ساتھ جوڑ کر مخصوص زخم کی صفائی کے لیے ہائبرڈ پولیمر کی تیاری ‘ کے عنوان سے اس تحقیق کی بنیاد پر مقالے پیش کرچکے ہیں ایک مقالہ بعد میں اشاعت پذیر بھی ہوچکا ہے۔ انہیں مقالات کی بنیاد پر محکہ تکنالوجی کی سفارش کو قبول کرتے ہوئے حکومت تمل ناڈو نے چیف منسٹر ریسرچ گرانٹ کے تحت اس پروجکٹ کو منظوری دی ہے۔اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کے تین پروجکٹ پروپوزلز’جانور کے ماڈل کا استعمال کرتے ہوئے موثر قلبی حفاظت کے لئے عنبر Ambegris (Amber) کی دوا سازی تشخیص اور سالماتی خصوصیات: حیوانات اور انسان پر کیمیائی مادوں کے عمل کا مطالعہ ‘ کے عنوان سے سنٹرل کونسل فار ریسرچ ان یونانی میڈیسن، (آیوش) نئی دہلی کے علاوہ”اہم قدیم طبی نسخوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور مستقبل میں تحقیق کے لیے ان کا ڈیجیٹل تحفظ” اور "قدیم طبی ورثے کے نظام پر مبنی گلو، دیسی آملہ اور حب الصبر سے غذائی اجزا کے مالیکیولز کی تشخیص ، تپ دق کے مریضوں کو کثیر مدافعیَتی دوائیوکی تجدید کا مطالعہ”وغیرہ تحقیقی پروجکٹس سائنس اور ہیریٹیج ریسرچ انیشیٹو (SHRI) DST نئی دہلی کے تحت زیر غور ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کو اس پروجکٹ کی منظوری پر مدراس یونیو سٹی کی انتظامیہ ، وائس چانسلر کنوینر کمیٹی سمیت دیگر شعبہ جات کے پروفیسر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے




