حافظ محمد رفیق پٹیل کو سند حدیث عطاکی گئی

بیدر۔31/جنوری۔مورخہ 29جنوری16رجب کو بین الاقوامی شہرت یافتہ اسلامی یونیورسٹی جامعہ نظامیہ شبلی گنج حیدرآبادمیں منعقدہ تقریب ختم بخاری کے پر کیف و پر مسرت موقع پر بدست مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ سے حافظ محمد رفیق پٹیل نظامی کو سند حدیث عطاکی گئی اس موقع پر اساتذہ اہل خاندان و دوست احباب نے مبارکبادی۔حافظ رفیق پٹیل نظامی بیدر کے معروف عالم دین مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی کے برادر زادہ ہیں، جناب سید فصیح اللہ حسینی المعروف سجاد صاحب مالک صاحب میڈیکل نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories