محمد شاہد میمن
سماجی خدمات حضورﷺ کی سیرت طیبہ کا ایک اہم اور روشن باب ہے۔حضور ﷺ نبوت ملنے سے پہلے ہی سے سماجی خدمات میں نمایاں مقام رکھتے تھے ۔ حیات طیبہ کے اس پہلو کو اجاگر کرنے والے تمام واقعات کا انحصار تفصیل طلب اور مشکل ہے،یہاں ہم چند واقعات کی طرف اشارہ کرنے پر اکتفاء کرتے ہیں۔
(۱)حلف الفضول کا معاہدہ :قاضی سلیمان منصورپوری نے ’’قیام امن و نگرانی حقوق کی انجمن کا انعقاد ‘‘ کے عنوان سے اس معاہدہ کا منشور جو تحریر کیا ہے وہ درج ذیل ہے۔
(۳)اہل صفہ رفاہ عامہ کا ایک عظیم ادارہ : اس ادارہ میں موجود صحابہ کرام کی ضروریات زندگی پوری کرنا یہ تو سماجی خدمت ہے ہی لیکن یہ بات بھی قابل غور ہے کہ وہ صحابہ علوم نبویہ کے حصول میں اپنا وقت خرچ کرتے تھے گویا اس پہلو سے بھی رفاہ عامہ کا کام ہو رہا تھا کہ وہاں معاشرہ کی ترقی کے لئے افراد سازی کا کام ہو رہا تھا ۔
رفاہ عامہ کے مختلف منصوبے کتب احادیث کی روشنی میں
حقیقت یہ ہیکہ اسلام کے سماجی خدمات کے وسیع نظام کا احاطہ مشکل ہے،احادیث مبارکہ میں رفاہ عامہ کے مختلف منصوبوں کی طرف نشاندہی اور اس کے فضائل کا بیان موجود ہے، جسے محدثین نے مختلف ابواب کے تحت جمع کیا ہے البتہ یہاں ان ابواب کے عناوین کا جمع کرنا بھی مشکل ہے ۔البتہ ان ابواب کو ان بڑے عناوین میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
وقف اور رفاہ عامہ
اپن ملکیت کی کسی چیز یا اس کے منافع کو مفاد عامہ یا کار خیر کے لئے خاص کر دینا جسے وقف کہتے ہیں ،اسلام نے اس تصور کی بڑی ہمت افزائی کی اور کہا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے۔
زکوۃ و صدقات اور کفارات
زکوۃ ،صدقات اور کفارات کے اسلامی نظام اور ان کے مصارف پر غور کیا جائے تو یہ حقیقت واضح ہوتی ہیکہ یہ کفالت اجتماعی کا غیر معمولی نظم ہے،جو ان مختلف نظاموں کا مشترکہ فائدہ ہے،البتہ یہ اپنے اندر رفاہ عامہ اور معاشرہ کے اجتماعی نظام کے مختلف اور کثیر الجہات پہلوؤں کو لئے ہوئے ہیں ۔جن کی تفصیل اس مختصر سے مضمون میں ممکن نہیں ۔
اس کے علاوہ ،کمزوروں ،یتیموں،مظلوموں کی مدد ،صلح ،شفاعت ،عیادت وغیرہ بہت سے فلاحی منصوبوں کو احادیث میں ذکر کیا گیا ہے۔
خلاصہ یہ کہ اسلام کے پاس سماجی خدمات کا ممتاز تصور موجود ہے،جس کا تصور اور مختلف فلاحی منصوبوں کی رہنمائی احادیث نبویہ میں موجود ہےاور خود حضور ﷺ اس کا عملی نمونہ اور آئیڈیل ہے۔



