کرناٹک کے وجے نگر ضلع میں ایک ٹرک اور مسافر گاڑی کے تصادم میں کم از کم سات افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ یہ معلومات پولیس نے دی ہے۔ یہ واقعہ ہوسپیٹ شہر کے مضافات میں ماریمانہلی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ لاری کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ مرنے والے ہوسپیٹ کے رہنے والے تھے اور ہرپنہلی قصبے کے نزدیک کولہلی میں گونی بسویشور مندر کے درشن کرنے گئے تھے۔ زخمیوں کو ہوسپیٹ کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وجئے نگر کے ایس پی سری ہری بابو کے مطابق مرنے والوں کی شناخت اوما، کینچوا، بھاگیہ، انیلا، گونی بسپا، بھیملنگپا اور بالاکا یوراج کے طور پر ہوئی ہے، جو ہوسپٹ سٹی کے رہنے والے ہیں۔ پولیس نے کہا، "کروزر میں 13 افراد سوار تھے اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔”




