بیدر – 21/ جون- ( محمد امین نواز )- ٭ تمام دکانوں کو شام 5بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت ٭ ہوٹلوں کو ایر کنڈیشن چالو کئے بغیر 50فیصد لوگوں کے لئے کھانے کا نظم کرنے کی اجازت ٭ بس اور میٹرو 50فیصد مسافروں کے ساتھ دوڑیں گی ٭ باہری کھیلوں کو حاضرین کے بغیر جاری رکھنے کی اجازت ٭ سرکاری اور نجی دفاتر 50فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکیں گے ٭ لاڈج اور ریسارٹ 50فیصد گاہکو ں کو خدمات فراہم کر سکتے ہیں ٭ جمس میں 50فیصد خدمات کی اجازت ٭ وہ اضلاع جہاں کورونا کی پازیٹیویٹی شرح5فیصد سے زیادہ ہے وہاں ان لاک۔1.0کے تحت دی گئی رعایتیں لاگوہوں گی اور صبح6بجے سے دوپہر 2بجے تک اشیائے ضروریہ کی خریداری کی چھوٹ رہے گی۔ ٭ میسور ضلع جہاں پازیٹیویٹی شرح10فیصد سے زیادہ ہے وہاں لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ٭ ریاست بھر میں شام7بجے سے صبح5بجے تک کا نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ ویک اینڈ میں جمعہ کی شام 7بجے سے پیر کی صبح5بجے تک کرفیو برقرا ر رہے گا۔




