بیدر شہر کے این کے جابشٹی آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ پی جی سنٹر میں آئی ڈی بی آئی بینک بیدر برانچ کی جانب سے یوم ڈاکٹرس منایا گیا

بیدر- 2/ جولائی -مسٹر روپیش ایس اے جی ایم برانچ ہیڈ نے ڈاکٹر وجے کمار برادر نائب پرنسپل اور انچارج پرنسپل ، ڈاکٹر سی ہلی انچارج اکیڈمک کونسل ، ڈاکٹر سنجیو کمار جیوتیپپا پی جی کوآرڈینیٹر ، ڈاکٹر شیلیجا ، ڈاکٹر منجولا ، ڈاکٹر سریکھا برادر کو ان کی طبی خدمات کو سراہتے ہوئے تہنیت کی اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقعے پر بینک کا عملہ محترمہ بھبھیوتی مجمدر سروس آپریشن منیجر ، بشیر احمد اور محمد اکرم الدین ساحل کلسٹر سیل منیجر نے بھی ڈاکٹروں ڈاکٹرس کی خدمات کو خوب سراہا اور کو مبارکباد دی۔


مسٹر روپیش ایس اے جی ایم برانچ ہیڈ نے تمام ڈاکٹروں کی تعریف کی اور اس وبائی صورتحال میں انسانیت کے لئے ان کی شراکت کو تسلیم کیا ، مسٹر روپش نے کہا کہ IDBI بینک معاشرے کی بھلائی میں آپ جیسے طبی پیشہ ور افراد کی بے پناہ شراکت کو تسلیم کرتا ہے –

آج کے اس خوشی کے موقعے پر "خوشی کے دن” اپنی نیک خواہشات کے ساتھ پرامید بھی ہے –


ڈاکٹر شیلجا نے اس پروگرام کی میزبانی کی اور ڈاکٹر سری دیوی سوامی نے شکریہ ادا کیا-

Latest Indian news

Popular Stories