
بیدر۔2/نومبر۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔ مسلم گریجوئیٹ ٹرسٹ بنگارپیٹ تعلقہ کے سکریٹری مجاہد خان کی اطلاع کے مطابق اس سال کے تمام مسلم طلباء وطالبات جو ایس ایس ایل سی، پی یو سی، ڈپلومہ ڈگری اور پوسٹ گریجویشن میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہیں یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال بھی عزت افزائی اور ہمت افزائی کے طو رپر انعامات اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ اس کیلئے 20نومبر 2020تک کامیاب طلباء وطالبات نے اپنے اپنے مارکس کارڈ کی زیراکس کے پیچھے اپنا نام پتہ اور فون،موبائل نمبر کے ساتھ ساتھ گزشتہ اور حالیہ اسکول، کالج کا نام لکھ کر آئی بی ہائر پرائمری اسکول، ڈاکٹر امبیڈکر روڈ بنگارپیٹ میں صبح 10بجے سے لے کر دوپہر 1بجے کے درمیان پہنچا دیں۔ آخری تاریخ کے بعد درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔جلسہ کی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے ٹرسٹ کے دفتر یا فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 9242079798




