15 اگست کو یوم آزادی کا پروگرام

بیدر۔11/اگست۔ یوم آزادی پر پرچم کشائی کا پروگرام نہرو اسٹیڈیم بیدر میں 15 اگست کو صبح 9 بجے ضلع انتظامیہ بیدر کی جانب سے منعقد کیا جائے گا۔ ریاستی وزیر برائے جنگلات و ماحولیا اور بیدر ضلع کے انچارج منسٹر ایشور بی کھنڈرے پرچم کشائی کریں گے۔ اس پروگرام میں قابل تجدید توانائی کے ذرائع اور کیمیائی کھادوں کے مرکزی وزیر مملکت بھگونت کھوبا مہمانِ حصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ریاستی وزیر برائے بلدی نظم و نسق و حج اُمور جناب محمد رحیم خان پروگرام کی صدارت کریں گے۔ اوراد (بی) ایم ایل اے پربھو بی چوہان،بسواکلیان ایم ایل اے شرانو سلگر، بیدر جنوب کے ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر کے بیلداڑے،ہمناآباد کے ایم ایل اے ڈاکٹر سدھالنگپا این پاٹل، ارکانِ قانون ساز کونسل رگھوناتھ راؤ ملکہ پورے،اروند کمار ارلی،ڈاکٹر چندر شیکھر بی پاٹل، سشیل جی نموشی،بھیم راؤ بی پاٹل اور کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین محمد رؤف الدین کچہری والا شرکت کریں گے۔ پروگرام کی تفصیل اس طرح بتائی گئی ہے کہ 15 اگست کو صبح 9 بجے بیدر ضلع کے انچارج منسٹر ایشور بی کھنڈرے نے پرچم کشائی انجام دیں گے۔9.15 بجے اعزازی استقبالیہ ہوگا۔بیدر ضلع انچارج منسٹر ایشور بی کھنڈرے کا یوم آزادی کی تقریبات پر پیغام (خطاب) ہوگا۔ پولیس پریڈ اور جشن آزادی کے موقع پر اسکولی بچوں کے مختلف ثقافتی پروگرام۔شام 5.30 بجے ثقافتی پروگرام سائی پشپانجلی کلیان منٹپ، نہرو اسٹیڈیم، بیدر کے قریب منعقد ہوں گے۔

Latest Indian news

Popular Stories