انڈین کوسٹ گارڈ میں بھرتی۔ آن لائن درخواست دیں

بیدر۔31/اگست۔انڈین کوسٹ گارڈ اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی جائیدادوں کے لیے درخواستیں یکم ستمبر 2023 سے شروع ہوں گی اور درخواستیں درخواست کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2023 تک دی جا سکتی ہیں۔ درخواست کی اہلیت، انتخاب کے عمل اور دیگر شرائط کے بارے میں مزید پڑھیں –

جائیدادوں کی تفصیلات:
جنرل ڈیوٹی (GD) – 25 پوسٹیں۔
ٹیکنیکل – 20 پوسٹیں، لاء – ایک پوسٹ
درخواست کی اہلیت:
انڈین کوسٹ گارڈ کی اس جائیداد میں، ہر پوسٹ کے مطابق درخواست کی اہلیت مختلف ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے بھرتی کا مکمل نوٹیفکیشن دیکھیں۔
انڈین کوسٹ گارڈ کی بھرتی 2023 نوٹیفکیشن
انتخاب کا عمل:
انڈین کوسٹ گارڈ اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی بھرتی آل انڈیا سطح پر کی جا رہی ہے۔ امیدواروں کی میرٹ لسٹ مختلف سطحوں پر منعقد ہونے والے امتحان میں کارکردگی کی بنیاد پر تیار کی جائے گی۔ امیدواروں کے نام مخلوعہ جائیدادوں کے مطابق میرٹ لسٹ میں شامل کیے جائیں گے۔ انڈین کوسٹ گارڈ کی اس بھرتی میں کامیاب ہونے کے لیے، تمام امیدواروں کے لیے اسٹیج-I، II، III، IV اور V میں پاس ہونا لازمی ہے۔ امتحان کے دوران تمام امیدواروں کی بائیو میٹرک، فوٹو شناختی کارڈ اور دستاویزات کی تصدیق لازمی طور پر کی جائے گی۔
امتحانی فیس-
تمام امیدواروں کو انڈین کوسٹ گارڈ کی بھرتی کے امتحان کے لیے 250 روپے جمع کرنے ہوں گے۔ایس سی/ایس ٹی زمرہ کے امیدواروں کو کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ امتحان کی فیس آن لائن موڈ کے ذریعے، کریڈٹ یا ڈیبٹ یا Rupay یا UPI کے ذریعے جمع کی جا سکتی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے، آپ انڈین کوسٹ گارڈ کی ویب سائٹ https://joinindiancoastguard.cdac.in/ دیکھ سکتے ہیں۔ https://www.davp.nic.in/WriteReadData/ADS/eng_10119_1_2324b.pdf

Latest Indian news

Popular Stories