بنگلور ۔15/اکتوبر۔ نااہل قرار دئیے جانے کے بعد راجا راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر ضمنی انتخاب میں منی رتنا کے اثاثے دو سالوں میں دوگنا ہوچکے ہیں۔ انتخابی حلف نامے کے مطابق فلمساز منی رتنااور ان کی اہلیہ منجولا کی جملہ رقم 89.13 کروڑ ہے۔ 2018 کے انتخابات میں اعلان کردہ اثاثوں کی مالیت 43.71 کروڑ روپے تھی۔ ان کے اثاثوں میں دو سالوں میں 45.42 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے پاس متعدد زرعی اراضی کے بھی مالک ہیں، جن میں سے کچھ اس سال ستمبر، اگست، جولائی اور فروری کے مہینوں میں خریدی گئی ہیں۔ اپنی تازہ ترین ٹیکس جمع کروانے میں منی رتنانے اپنی آمدنی 52 لاکھ 85 ہزار 710 روپے اور بیوی کی آمدنی 12 لاکھ 81 ہزار 300 روپے ظاہر کی ہے۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ان کے خلاف تین ایف آئی آر اور پانچ عدالتی مقدمات ہیں۔ ان میں عوامی نمائندگی ایکٹ، فوجداری سازش، فراڈ اور جعلسازی کے مقدمات پر آئی پی سی کی دفعات کے تحت دائر مقدمات شامل ہیں۔ ان کے پاس 1.31 کروڑ روپے کی 30 گاڑیاں ہیں۔ ان میں تعمیراتی شعبے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ منی رتنا اور ان کی اہلیہ کی جملہ ذمہ داریوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سال 2018 میں ان کی ذمہ داری 25.65 کروڑ تھی جو بڑھ کر 46.41 کروڑ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کانگریس کے امیدوار کی حیثیت سے راجارا جیشوری نگر سے 2013 اور 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ منی رتنا ان 17 ارکان اسمبلی میں شامل تھے جنہیں اینٹی ڈیفیکشن قانون کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا اور بعد میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔راجا راجیشوری نگر سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے نامزدگی داخل کرنے والی مرحوم آئی اے ایس افسر ڈی کے روی کی اہلیہ کسم ایچ کے پاس اثاثوں کی مالیت 2.50 کروڑ ہے جبکہ اس کی ذمہ داری 20 لاکھ روپے ہے۔ کسم پہلی بار انتخاب لڑ رہی ہیں۔کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیر ٹی بی جئے چندرا کی دولت میں اضافہ ہوا ہے جنہوں نے سراء ا حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ جئے چندرا اور ان کی اہلیہ جی ایچ نرملا کے پاس 22.43 کروڑ روپے کے اثاثے ہیں جبکہ 2018 کے انتخابات کے وقت ان کے پاس 20.40 کروڑ روپے کے اثاثے تھے۔ جئے چندرا کے خلاف 2 ایف آئی آر اور دو عدالتی مقدمات بھی ہیں۔ ان پر ہتک عزت کا مقدمہ ہے۔ ان کی اور ان کی اہلیہ کی جملہ واجبات 1.62 کروڑ روپئے ہیں جبکہ جی ایس ٹی میں 1.30 لاکھ روپے باقی ہیں۔سرا سے جنتادل(ایس) امیدوار اور سابق ایم ایل اے بی ستیہ نارائین کی اہلیہ امجما نے 5.49 کروڑ روپے کے اثاثے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے پاس 1.01 کروڑ روپئے کی بھی واجبات ہیں۔
کروڑوں روپے امیدواروں کی آمدنی میں اضافہ ہوا اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں انتخابی حلف میں دی گئی معلومات
By y admin




