ادارہ ادبِ اسلامی بنگلور و کا عید ملن، اعزازی اجلاس، کتاب کا اجرا و کل ہند مشاعرہ

نگلور ۔29/اپریل۔(راست)۔ادارہ ئ ادبِ اسلامی بنگلور نے ایک اچھی شروعات کی ہے کہ اس کی جانب سے نو تشکیل شدہ کرناٹک اردو اکادمی کے صدر کے بشمول تمام اراکین کو مدعو کر کے ان کی عزت افزائی کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے کمر بستہ ہونے کی یاد دہانی کرائی۔ ان خیالات کا اظہار بفٹ ہال، کوئنس روڈ بنگلورو میں ادارہ کے زیر اہتمام منعقد عید ملن، اعزازی اجلاس، کتاب کا اجراء و کل ہند مشاعرے میں مقررین نے کیا۔دو نشستوں پر مشتمل اس اجلاس کی پہلی نشست کی صدارت جناب ملنسار اطہر احمد سابق اسٹیشن ڈائرکٹر آ ل انڈیا ریڈیو نے کی جس میں بطور مہمان خصوصی جناب معاذ الدین خاں رجسٹرار کرناٹک اردو اکادمی رہے۔ اردواکادمی کے چیرمن محمد علی قاضی نے اپنی ناسازیئ صحت کی بنا پر شرکت نہیں کی اور ایک پیغام روانہ کیا جسے پڑھ کر سنایا گیا۔ اس جلسے میں اردو اکادمی کے تمام اراکین کو بھی مدعوکیا گیاتھا جن میں تنویر عظیم کنگلی،ناطق علی پوری اور منیر احمد جامی نے شرکت کی۔ جناب سید شفیع اللہ ٹینک گارڈن، اور جناب اقبال شہباز بطورِ اعزازی مہمان شریک رہے جن کی خدمات کے لئے انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ نیز بزمِ غالب بنگلورو کے صدر اللہ بخش خاں کو بھی اعزاز دیا گیا۔کولار کی شاعرہ محترمہ ریشماں طلعت شبنم کی کتاب ”گردِ سفر“ کا اس موقع پر اجراء عمل میں آیا اور انہیں ادارے کی جانب سے اعزاز دیا گیا۔ مقررین نے ان کے ادبی سفر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اپنی تقریر کے دوران اکادمی کے رجسٹرار جناب معاذ الدین خان نے قبل ازیں جلسہ میں عرض کردہ کچھ نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو اکادمی ہر ممکن کوشش کرے گی کہ اردو والوں کو اس کا حق ملے۔انہوں نے اس موقع پر کئی قرآنی آیات کے حوالے دئے اور ادارہئ ادبِ اسلامی بنگلورو کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔مہاراشٹراسے آئے ہوئے مہمان شعراء نے محترمہ ریشماں طلعت شبنمؔ کی شال و گلپوشی کی اور یادگار تحفہ دیا۔ صدرِ جلسہ ملنسار احمد نے جلسے کی افادیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محفلیں منعقد کر کے مختلف موقعوں پر ہونے والی کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کیا جائے۔ انہوں نے ادارہئ ادبِ اسلامی کی اس کاوش پراراکینِ ادارہ کو مبارکبادد ی۔اس جلسہ میں حال میں انتقال کر گئے ادارے کے سابق سکریٹری عشرتؔ کولاری اور بی آر ایس نیوز کے مالک مجیب الرحمن کے و الد کے انتقال پر تعزیت ادا کی گئی۔ادارہ کے صدر و نائبِ صدر شیخ حبیب نے جلسہ کی پوری کارروائی میں بحسن خوبی اپنا کردار ادا کیا۔ بعد ازاں دوسری نشست میں بعد نمازِ مغرب ایک غیر طرحی کل ہند مشاعرہ ندیم ؔ فاروقی صدرِ ادارہئ ادب اسلامی بنگلورو کی صدارت میں منعقد کیا گیا، جس میں جناب فیاض قریشی،صدر ادارہئ ادبِ اسلامی کرناٹک،احمد نگر مہاراشٹرا کی شاعرہ محترمہ قمرؔ سرور، اللہ بخش خان صدر بزمِ غالب ٹرسٹ اور محترمہ ریشماں طلعت شبنمؔ بطور مہمانانِ خصوصی شریک رہے۔ پروفیسرعنایت امین نے مشاعرے کی کارروائی بحسن خوبی چلائی، جس میں مہمان شعراء عارف زماؔ ں اکولا،تجمل حسین زاہدؔ، قمر سرور، نازؔ پروائی کے علاوہ مقام شعراء منیر احمد جامیؔ، شفیقؔ عابدی، ملنسارؔ اطہر احمد،محترمہ ریشماں طلعت شبنمؔ ناطق علی پوری، تنویر عظیم کنگلی، ماہر منصور، غفرانؔ امجد بنارسی، شیخ حبیب، افتخار ارسلؔ، اکرم اللہ بیگ اکرمؔنیاز الدین نیازؔ، منظورؔ عالم جنیدی، عبد الوہاب سردار دانشؔانور عزیز افسر پاشاہ افسر، مجاہدؔ احمد عمری نے اپنی تخلیقات سنا کر خوب داد تحسین حاصل کی۔ قبل ازیں پہلی نشست کا آغاز مجاہد عمری کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، شاہ ابوالحسن نے حمد ا ور شیخ حبیب نے بارگاہِ رسالت میں والہانہ انداز میں حمد و نعتِ شریف کا نذرانہ پیش کیا۔ دوسری نشست کا آغاز منیر احمد جامی کی حمد سے ہوا، شاہ ابو الحسن،نیاز الدین نیاز ؔاور حافظ سیدتبریز نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ جناب عرفان افضل نے دونوں اجلاس میں ہدیہئ تشکر پیش کیا۔شیخ حبیب، مجاہد عمری اور عرفان افضل اور شاہ ابولاحسن نے اس کارروائی کی کامیابی میں متحرک رول ادا کیا۔ رات ساڑھے دس بجے یہ خوبصورت اور کامیاب محفل کا اختتام ہوا۔(مجلس عاملہ ادارۂ ادبِ اسلامی بنگلورو)

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!