افغانستان،خود کش اور بم دھماکے،دو حملہ آوروں سمیت 9 افراد ہلاک ،5 زخمی
کابل۔07اکتوبر(ایجنسی) افغانستان میں بم دھماکے ااور خود کش دھماکے کے نتیجے میں دو حملہ آوروں سمیت نو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ کیپیسیا کے ضلع تاگاب میں ایک سویلین گاڑی سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں ایک خاتوں سمیت تین عام شہری ہلاک ہو گئے۔ صوبہ ہلمند کے ضلع نہرائی سراج میں ایک سیکیورٹی چوکی پر طالبان نے اچانک خود کش حملہ کر دیا دھماکے میں چار افغان فوجی اور دو حملہ آور مارے گئے۔ حملے میں تین فوجی زخمی بھی ہوے۔ا مریکہ کو جنرل سلیمانی کے بزدلانہ قتل کیلئے جوابدہ ہونا چاہئے: ایران
ہم ٹرمپ کو نہیں جانتے، امریکہ اس معاملے میں جوابدہ ہوگا،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
تہران۔07اکتوبر(ایجنسی) ایران نے کہا ہے کہ ا مریکہ کو جنرل سلیمانی کے بزدلانہ قتل کیلئے جوابدہ ہونا چاہئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی ذمہ داری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹرمپ کو نہیں جانتے، امریکہ کو جوابدہ ہونا چاہئیے اور جوابدہ ہوگا۔ واضع رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل "قاسم سلیمانی” سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر "ابومیدی المیندس” شہید ہوگئے۔ٹرمپ نے اس ہوائی حملہ اور جنرل سلیمانی کے قتل کا حکم دیا تھا.عراق میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک 6 خفیہ ٹھکانے تباہ
بغداد۔07اکتوبر(ایجنسی) عراق کی مسلح افواج نے صوبہ نینوا میں داعش کے 6 دہشتگرد ہلاک کر دئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکی مسلع افواج کے ترجمان نے بتایا عراق کی مسلح افواج نے عوامی رضا کار فورس الحشد العشائر کی مدد سے الییتاویین اور الثرثار کو داعش دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کرا لیا ہے۔ترجمان نے بتایا عراقی فورسز نے اسی طرح صوبہ الانبار میں داعش کے 6 خفیہ ٹھکانوں، 2 ٹنل اور ہتھیاروں کے 2 گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔ جبکہ حملوں میں داعش کے چھ دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوے ہیں۔عراق میں داعش کی شکست کے بعد بھی بعض علاقوں میں اس کے باقیات موجود ہیں جو وقفے وقفے سے دہشتگردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔




