ایران نے کہا کہ وہ یورینیم کی افزودگی اب تیز رفتاری کے ساتھ کریگا۔

شاہد عالم پٹنہ

جوہری توانائی پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کی تنظیم انٹرنیشنل اٹامک انرجی اجنسی (آئی اے این اے) کا کہنا ہے کہ ایران 20 فیصد تک یورینیم افزودہ کی مقدار بڑھا رہا ہے۔

اگر ایران یورینیم کی افزودگی کی مقدار کو کم نہیں کرتا ہے تو ایران کے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی یہ اب تک کی سب سے بڑی خلاف ورزی ہوگی۔

غور طلب ہو کہ جوہری اسلحہ سازی کے لئے یورینیم کو 90 فیصد تک درست کیا جاتا ہے۔

لیکن 2015 میں ہوئے جوہری سمجھوتے کے تحت ایران یورینیم افزودہ 4 فیصد تک ہی کر سکتا ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ہوئے جوہری سمجھوتے سے امریکہ کو باہر کرتے ہوئے ایران پر سخت پابندی لگا دی گئی تھی۔

اس گھٹنا کے بعد سے ہی ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی شروع کر دی تھی۔

حلانکہ امریکہ کے اس معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین اور روس نے بھی معاہدے کے خاتمے کا اعلان کر دیا تھا۔

آئی اے ای اے کے مطابق ایران نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کاروائی کب سے شروع ہو گی۔

ایران نے 2019 میں ہی 67۔3 فیصد درستگی کی حد کو پار کر لیا تھا۔ لیکن تب سے اب تک یہ 5۔4 فیصد پر ہی ٹھہرا رہا۔

ملک کے اعلیٰ جوہری سائینسدان محسن فخری زادے کی قتل کے بعد گذشتہ ماہ ایران کی پارلیمنٹ میں ایک قانون پاس کیا گیا تھا۔ جس میں یورینیم کی افزودگی میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پاس کی گئ تھی۔

اس قانون کے تحت ایران اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو بھی جوہری مقامات کی تحقیقات سے روک سکتا ہے۔

جوہری توانائی کے مراکز میں 3-5 فیصد تک خالص یورینیم استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن بیس(20) فیصد سے زیادہ پاکیزہ افزودہ یورینیم ریسرچ ری ایکٹرز میں استعمال ہوتا ہے جبکہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے لئے 90 فیصد خالص یورینیم کی ضرورت ہوتی ہے۔

ان سب کے باوجود ایران زور دی کر کہہ رہا ہے کہ میرا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے۔

لیکن شک تھا کہ ایران جوہری اسلحہ سازی کا کام کر رہا ہے اس لئے امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے سال 2010 میں ایران پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

پھر سال 2015 میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام کو لے کر امریکہ، چین، فرانس، جرمنی،روس اور برطانیہ کے ساتھ جوہری سمجھوتے کئے۔

اس معاہدے کے تحت ایران پابندیوں میں ریلیف کے بدلے اپنے پروگرام کو محدود کرنے پر راضی ہو گیا۔

صدر ٹرمپ نے 2018 میں امریکہ کو اس معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ لیکن اب منتخب صدر جے بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے پر قائم رہے تو اوباما حکومت میں ہوئے جوہری معاہدے کو دوبارہ لاگو کریں گے۔

جے بائیڈن 20 جنوری کو صدر عہدے کا حلف لینگے۔ ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے میں فہر سے شامل ہوتا ہے تو وہ اپنی شرائط کی پابندی کریگا۔

غور طلب ہو کہ ایران نے امریکہ سے تعلق بہتر بنانے کے لئے پچھلے امن معاہدے کو لاگو کر نا چاہتی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories