عبد اللہ حسن ابوالفضل انکلیو
پوری دنیا کا رخ ابھی قضیہ فلسطین کی جانب ہے۔ لیکن یہ دکھ بھری خبر کی طرف نہ تو زیادہ کسی کا دھیان جا رہا ہے اور جا بھی رہا تو اتنا اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جبکہ بچییاں اپنے اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھیں۔
کہ اچانک یکے بعد دیگرے بم دھماکوں کی گونج سے پورا اسکول لرز اٹھا۔ جس میں تقریباً۰۸ سے زائد لڑکیاں شہید ہوئیں۔
مقصد میرا نہ تو رپورٹنگ کرنا ہے اور نہ ہی اینکرنگ کرنا اور نہ اس بات پر فضول بحث کرن اکہ بلآخر اس کا ذمہ دار کون ہے۔ اسس کے پیچھے کیا کیا عوامل کار فرما رہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہ امریکہی افواج کے انخلاء اور طالبان کے سے اس حادثہ کا کتنا گہرا رشتہ ہے۔ میرا خطاب ان لوگوں سے ہے جو بحیثیت آڈینس اور ریڈر ان چیزوں کو پڑھتے ہیں۔ابھی کچھ ہی دیر پہلے میرے ایک ساتھی نے لکھنؤ میں بیٹھ کر اس پر تبصرہ کیا کہ آیا جب بات افغانستان کی ہو اور اس میں بم دھماکا ہو اورنام افغان طالبان کا ہاتھ نہ ہو ایسا ممکن نہیں۔ میں نے معذرتاً ان سے کہا حضرت مجھے یہ بتائیں کہ کیا اپ موجود تھے جائے وقوع پر۔ ابھی تو کسی نے ذمہ داری قبول ہی نہیں کی۔ اور پھر خواہ افغان طالبان ہوں یا کوئی اور آپ کود اچھی طرح جانتے ہیں کہ یہ روز کا معمول ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے میں تو آج تک نہیں پڑھا کہ ان طالبانیوں نے اسکول، کالجز، پارک یا عوامی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ یا نشانہ بنا کرذمہ داری قبول کی۔میں نہ ان کو ساتھ دے رہا ہوں اور نہ ہی آپکا۔ میرا کام صرف غلط کو تسلیم نہ کرنا ہے اور نہ ہی غلط رویوں کو پرورش پانے دینا ہے۔الزام لگانا ایک الگ امر ہے وہ تو آپ اور میں ہر کوئی کر سکتے ہیں۔ لیکن ہمارے سماج کا المیہ یہ ہے کہبغیر تحقیق کئے اور بغیر جانچ پرتال کئے تبصرہ بازی شروع کر دیتے ہیں۔ جب تک ہماری یحقیق و تصدیق نہ ہو جائے تب تک ہمیں نہ تو کوئی تبصرہ کرنا چاہئے اور نہ ہی اس کی تشیع کرنی چاہئے۔
آپ کو اچھی طرح یاد ہوگا کہ کہ جب پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں حملہ ہوا تھا تو کس طرح کی اٹکلیں لگائی جا رہی تھیں اور تبصرہ بازی کی جارہی تھی۔ اور جونتیجہ سامنے آیا وہ سب کے سامنے ہے۔ یہ تو صرف ایک واقعہ کا ذکر کیا میں نے۔۔۔ ایسے نہ جانے کتنے واقعات اپکے سامنے ہیں جن پر آپ آئے دن تبصرہ کرتے رہتے ہیں۔ افغا نستان میں جو ہوا وہ انسانیت سوز تھا لیکن گھرمیں مقیدمنہ میں موجود اس نرم بوٹی اور ہاتھ کے ان ننہی پوروں سے آپ جو کر رہے ہیں۔۔۔ وہ۔۔۔؟




