کیا کینسر ایک بزنس ہے؟

(معاذ لالہ)

آج کل دنیا میں ہر چیز بزنس بن چکی ہے دیکھا جائے تو ان میں تاجر کا بھی فائدہ ہوتا ہے اور عوام کا بھی۔ مگر اس دنیا میں ایسے بزنسز بھی ہیں جن میں تاجر ہمیشہ فائدہ میں رہتا ہے اور عوام اپنے بھولے پن کی وجہ سے ہمیشہ خسارے کا شکار ہو جاتی ہے ۔کہا جاتا ہے کہ انہی میں سے ایک بزنس کا نام "کینسر” ہے ۔اس دنیا میں کسی بھی فارمیسی یا دوائی بنانے والی کمپنی میں کینسر کے درست اور صد فیصد صحیح دوائی پائی نہیں جاتی ۔ اس کے باوجود دنیا کے ڈاکٹروں کا سب سے بڑا کمائی کا ذریعہ کینسر ہے۔ بعض ایماندار ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ "ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ لوگ کینسر کا علاج نہیں دریافت کر سکتے بلکہ یہ لوگ کینسر کا علاج رکھتے ہیں مگر عوام کے درمیان نہیں لاتے کیونکہ اگر صحیح علاج کہ عوام کے درمیان ریلیز کر دیا جائے تو سالہا سال چلنے والا علاج گنتی کے چند دنوں میں ختم ہو جائے گا اور ان کا بزنس خسارے میں چلا جائے گا”۔ اس سے بھی زیادہ بھیانک بات یہ ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ لوگ باقاعدہ انسانوں میں کینسر کی بیماری کو پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
آج جتنی بھی فارماسیوٹیکل کمپنیز ہیں ان میں سے کوئی بھی اپنے پاس کینسر کی صحیح دوائی نہیں رکھتی اور جس دوائی کو یہ لوگ کینسر کی دوائی کے نام سے ہزاروں روپیہ میں فروخت کرتے ہیں رپورٹ کے مطابق اس کا عمومی فائدہ 160بلین ڈالرز تک ہے ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ویکسین بنانے والی ہر کمپنی کو سالانہ 24 بلین ڈالر کا فائدہ ہے ۔
جتنی بھی ویکسین ہیں جسے ہندوستان میں مشہور پولیو ڈراپ یا بچے کو پیدا ہونے کے فوری بعد دیئے جانے والا انجکشن وغیرہ ویکسین میں آتے ہیں ۔ بعض دانشوروں کا یہ ماننا ہے کہ ویکسین ایک سوچی سمجھی چال ہے جس کے ذریعے کینسر کو پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ویکسین بنانے والی کمپنی پہلے ہی سے اس بات کی وضاحت کر دیتی ہے کہ اگر کوئی بچہ ویکسین لینے کے بعد مر جاتا ہے تو اس کا الزام ویکسین بنانے والی کمپنی پر نہیں آئے گا ۔
ایک رپورٹ کے مطابق ویکسین سب سے زیادہ امریکا میں استعمال ہوتا ہے ۔ جہاں بچے کی پیدائش سے پانچ سال کی عمر تک اسکو 14 سے 15 ویکسین ڈوز دئے جاتے ہیں ۔ اور جہاں بچے پیدا ہونے کے چند سال بعد ہی مر جاتے ہیں ان کی فہرست میں سب سے پہلا نمبر امریکہ کا ہے ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق ساری دنیا میں سب سے زیادہ بچے امریکہ میں مرتے ہیں ۔ اور کینسر مریضوں کے معاملے میں بھی امریکا سرفہرست ہے ۔اور جہاں جہاں بھی ویکسین کا استعمال زیادہ ہے وہاں کینسر کی مقدار بھی زیادہ ہی پائی گئی ہے ۔ اور یہ بات بھی مشہور ہے کہ اگر کوئی ڈاکٹر کینسر کا علاج دریافت کرتا ہے تو اس کو اسکی سخت سزا بھگتنی پڑتی‌ہے۔ جیسے ” ڈاکٹر سیبی” نام کے ایک مشہور ڈاکٹر تھے جنہوں نے کینسر کا علاج دریافت کیا تھا اور ان کا علاج مکمل طور پر جڑی بوٹیوں پر مشتمل تھا ۔ دراصل ان کا اصل نام "Alfredo Bowman” تھا۔ جن کو ” ڈاکٹر سیبی” کے نام سے مشہور کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹر سیبی جڑی بوٹیوں کے ذریعے کئی بیماریوں کا علاج کیا کرتے تھے ۔جیسے کینسر ایڈز ڈیابٹیس وغیرہ ۔ جب ڈاکٹر سیبی کے کامیاب علاج کی شہرت ہونے لگی تو ان کی ماں نے ڈاکٹر سیبی سے کہا کہ تمہیں وہ لوگ مار دیں گے (یعنی فارماسیوٹیکل کمپنی والے) لیکن ڈاکٹر سبھی نے اپنی ماں کی باتوں پر توجہ نہیں دی اور اپنا علاج جاری رکھا۔ دیکھتے ہی دیکھتے چند مہینوں بعد ڈاکٹر سیبی کے دفتر میں چند آفیسرز آئے اور ڈاکٹر سیبی کو غلط اور جھوٹے علاج کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ اور جب ڈاکٹر سیبی کو کورٹ میں پیش کیا گیا تو ان کی رہائش کے لیے ایک شرط رکھی گئی کہ انہیں 9 ایسے مریضوں کو گواہ بنانا ہو گا جن کا ڈاکٹر سیبی نے کامیاب علاج کیا ہے ۔ ڈاکٹر سیبی پہلے سے دور اندیش تھے انہوں نے اپنے تمام مریضوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا تھا لہذا انہوں نے تقریبا 77 گواہ پیش کیے ۔ جس کے بعد ڈاکٹر سیبی کو رہا کردیا گیا ۔ اور پھر چند مہینوں بعد ڈاکٹر سیبی کو "منی لانڈرنگ” کے کیس میں گرفتار کیا گیا اور کہا جاتا ہے کہ انہیں جیل میں زہر دے کر مار دیا گیا اور عوام میں یہ خبر پھیلا دی گئی کہ ڈاکٹر سیبی نیمونیا کے شکار ہو کر وفات پا گئے ۔
ڈاکٹر سیبی کی موت 2016 میں ہوئی تھی اور اسی سال فارماسیوٹیکل کمپنی کے خلاف آواز اٹھانے والے تقریبا 50 ڈاکٹروں کو مار دیا گیا تھا۔
امریکہ کے ایک ڈاکٹر "DR BURZYNSKI” کو بھی کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ کیونکہ انہوں نے بھی کئی خطرناک کینسر کے مریضوں کا آسانی سے علاج کر دیا تھا جس کی وجہ سے وہ بھی نظر میں آ گئے اور 2017 کے اواخر میں ان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا مگر ان کے دلائل مضبوط ہونے کی وجہ سے انہیں رہا کر دیا گیا ہے ۔کہیں نہ کہیں ایسا لگتا ہے کہ اس دور میں کینسر کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا جینا مشکل ہے۔ الغرض یہ سب کانسپرسی تھیوریس ہیں جو کہ حقیقت بھی ہوسکتی ہیں مگر انکی مکمل حقیقت کا اندازہ کسی کو نہیں ہوتا۔

Latest Indian news

Popular Stories