
عبداللہ حسن
(اٹلی). اٹلی کی ترکی پر 3-0 سے شاندار فتح کے ساتھ یو ای ایف اے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو چکا ہے. اٹلی. نے میچ کے شروع سے ہی اپنا دبدبہ برقرار رکھا اور تقریباً کئی شاٹ گول پر داغنے کی کی کوشش کی. لیکن طرابزون اسپور کے کھلاڑی اوغورجان چاقر نے پہلے ہاف میں بہترین گول کیپنگ کر اٹلی کو موقع نہیں دیا. اور پہلا ہاف بغیر گول پر ختم ہوا. دوسرے ہاف میں 53 منٹ پر مریخ دمیرال کے خودکش گول سے اٹلی نے اپنی جیت کا آغاز کیا. پھر اس کے بعد 66 منٹ میں اسٹرائکر سائرو امموبائل نے 66 منٹ پر اور لورینزو انزائگن نے 79 منٹ پر گول داغ کر اٹلی کی جیت پکی کر دی.
واضح ہو کہ یہ ٹورنامنٹ گزشتہ سال 2020 میں ہونے والا تھا لیکن کورونا وبا اور اسکی وجہ سے لاک ڈاؤن کے نتیجے میں یہ ٹورنامنٹ 2021 تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا. اٹلی نے اس سیزن اچھا مظاہرہ کر اپنے مداحوں کا دل جیت لیا. واضح رہے کہ اٹلی فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا.



