جگدیش شیٹر نے بی جے پی ہائی کمان سے ایک اور موقع دینے کی درخواست کی۔

بیدر۔12/اپریل۔جگدیش شیٹر نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت کی طرف سے 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے کہنے کے بعد انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کو اپنی ناخوشی سے آگاہ کیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ کے موجودہ ایم ایل اے شیٹر نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت سے کہا کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑیں گے اور ان سے درخواست کی کہ انہیں ایک اور موقع دیا جائے۔ جگدیش شیٹر نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ انہیں قابل قبول نہیں ہے اور اعلیٰ لیڈروں سے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔بی جے پی کی پہلی فہرست کے مطابق چیف منسٹر بسواراج بومئی کو ایک بار پھر شگاؤں سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ آر اشوک کو کنک پور سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہ کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار سے مقابلہ کریں گے۔ چن پٹن میں اس بار بی جے پی نے سابق چیف منسٹرایچ ڈی کمار سوامی کے خلاف سی پی یوگیشور کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ یوگیشور پدمنابھ نگر سیٹ سے بھی اپنی قسمت آزمائیں گے۔ بی جے پی نے شکاری پور سے سابق سی ایم یدی یورپا کے بیٹے کو ٹکٹ دیا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories