جمعیت علماء بیدر کا معاونین سے اظہار تشکر

بیدر۔17/مئی۔(محمد امین نواز )۔مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدراور مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری نے ایک صحافتی بیان میں ماہ رمضان میں اور کوویڈ 19 کی وباء میں جمعیت علماء بیدر کا فراخ دلانہ تعاون کرنے پر اہل خیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے جن کے گراں قدر تعاون سے ماہ مقدس میں اور کرونا وائرس کی وباء میں جمعیت علماء بیدر کے پلیٹ فارم سے بہت سارے فلاحی رفاہی خدمت خلق کے کار خیر انجام دئے گئے،جسمیں قابل ذکر پہلے ہی رمضان سے شہر بیدر میں اور اطراف اکناف کے دیہاتوں میں غرباء ومساکین میں پانچ سو راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں آئی،فی پیاکیج پندرہ سو روپئے کا بنایا گیا تھا،کورونا مرض میں مبتلا غریب مریضوں کوعلاج معالجہ کے لئے نقد رقم کے ذریعہ دیڑھ لاکھ روپئے کی مدد کی گئی،علماء وحفاظ حضرات کے لئے خصوصی تعاون کے ذریعہ پچاس ہزار روپئے کی مدد کی گئی،عید سے قبل پچاس عید پیاکیج تقسیم کئے گئے فی پیاکیج تین سو روپئے کا تھا جسمیں عید کا سامان تھا،27 کورونا مریضوں کے لئے آکسیجن سلینڈر فراہم کئے گئے اورمزید اسکا سلسلہ جاری ہے،ان تمام کار خیر پر اللہ کا شکر بجا لاتے ہوئے ہم بارگاہ رب العزت میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ تمام معاونین کے انفاق کو شرف قبولیت عطا فرمائے اورمعاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

Latest Indian news

Popular Stories