امیر جماعت اسلامی ہند نے بیروت پر فضائی حملے اور حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی سخت مذمت کی


نئی دہلی،29 ستمبر (یواین آئی) جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں بیروت پر اسرائیل کے فضائی حملے اور حزب اللہ کےجنرل سیکریٹری سید حسن نصر اللہ سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ لبنان کے شہر بیروت پر اندھا دھند اور وحشیانہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ سمیت تقریبا 40 افراد کی موت ہوگئی ، اسرائیل کا یہ عمل انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی ہے۔اس موقع پر ہم لبنان کے عوام کو اپنی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ان تمام لوگوں کو جو فلسطین و دیگر خود مختار علاقوں پر اسرائیل کی نسل پرستانہ اور استعماری حکومت کے غیر قانونی قبضے کی مزاحمت کررہے ہیں، کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

Latest Indian news

Popular Stories