جیو کا بیلنس ہوگا اب اتنا سستا کمپنی نے یہ پلان پھر سے متعارف کرا دیا !

جیو کا بیلنس ہوگا اب اتنا سستا کمپنی نے یہ پلان پھر سے متعارف کرا دیا !
ملک بھر میں جیو کے موبائل اور کارڈ کے صارفین کی تعداد کی ساتھ ساتھ ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان مقابلہ آرائی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔یہ ہی وجہ سے کہ کمپنیاں خریداروں کے لیے سستے سے سستے داموں میں پلانس متعارف کرا کر اپنا کسٹمر بیز بڑھانے یا باقی رکھنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔

ایسے ہی ایک اقدام کے طور پر جیو نے گزشتہ سال بند کیے گئے 98 کے پلان کو پھر سے شروع کر دیا ہے۔اس پلان میں خریدار کو روزآنہ ڈیڑھ جی بی نیٹ اور فری کالنگ کی خدمات فراہم کی جائے گی جیو ٹی وی،جیو نیوز،جیو سنیما جیسے ایپ فری میں استعمال ہو سکیں گے البتہ امسال کے پلان میں بڑا فرق یہ ہے کہ امسال انٹرنیٹ اور کالنگ کے ساتھ ایس ایم ایس کی خدمات شامل نہیں ہوگی مزید یہ کہ گزشتہ سال 98 روپیہ کے پلان کی مدت 28 دن تھی امسال اس کی مدت 14 چودہ دن کر دی گئی ہے۔
جیو فون استعمال کرنے والوں کے لیے 39 اور 69 کا پلان بھی جیو نے متعارف کرایا ہے دونوں کی مدت 14 دن کی ہی ہوگی البتہ 39 کے پلان میں روزآنہ 100 ایم بی اور 69 والے پلان میں 0.5 جی بی ڈیٹا خریداروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories