شاہین ادارہ جات کے شعبہ صحافت کی جانب سے ایک روزہ پروگرام کا انعقاد
رپورٹ:عبداللہ حسن (شعبہ نشر و اشاعت)۔شاہین گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے ١۸ نومبر کو یک روزہ پروگرام کا انعقاد ہوا. جس میں بیدر کی مشہور و معروف شخصیت محمدامیرالدین امیر بے شرکت کی. پروگرام کا موضوع *صحافت ۔۔ماضی ،حال اور مستقبل ،، .تھا
پروگرام کی ابتدا سید محمد فوزان نے تلاوت قرآن مجید سے کی. جبکہ پروگرام کی صدارت ملک کے معروف قلمکار اور سابق پرنسپل ڈاکٹر ارشاد خان, کر رہے تھے. بعد از تلاوت قرآن مجید مہمان خصوصی محمدامیرالدین امیر صاحب نے اپنی گفتگو کا آغاز کیا. جس میں انہوں نے کہا کہ.. صحافت میں اخبار نویسی کا بہت بڑا رول ہے.. جبکہ دوسری طرف اخبار نویسی قدرے مختلف ہو گئی ہے جسکے وجہ سے صحافت کو خاصا نقصان پہنچا ہے. آزادی کے بعد اس میں کافی فرق آچکا ہے. ایک صحافی کو اپنے قلم کا استعمال صحیح انداز میں کرنا چاہیے. انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے یہ ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ صحافت ایک ایسا فن ہے جس کے لئے مسلسل محنت کی ضرورت ہے۔ اس بات کو بھی ذہن نشین کرنا ضروری ہے کہ صحافت صرف ایک پیشہ ہی نہیں بلکہ حکومت کا سب سے زیادہ طاقت ور ستون قرار دیتے ہیں۔ صحافت ایک نہایت ذمہ دارانہ پیشہ ہے جس میں دماغی صلاحیتوں سے کام لینا پڑتا ہے۔یہ ایک ایسا پیشہ ہے جو اخلاقی جرت کا تقاضہ کرتا ہے۔ جو لوگ اس فن کو آسان سمجھتے ہیں وہ غلط فہمیوں کا شکار ہیں۔قلم چلانے کا کام دیکھنے میں آسان نظر آتا ہے لیکن حقیقت میں اس سے مشکل کوئی اور کام نہیں۔ ہنسی مذاق یا تفریق کے لیے صحافت سے ناتا جوڑنے کا خیال نادانی ہے۔ مختصر یہ کہ صحافت ایک ایسا فن ہے جو قوموں کو زندگی عطا کرتا ہے اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن کرتا ہے۔شرط یہ ہے کہ صحافت کا اگر صحیح استعمال کیا جائے ورنہ غلط ہاتھوں میں آنے سے صحافت قوموں کے لئے سم قا تل ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے غلط استعمال سے سماج میں طرح طرح کی برائیاں پھیلتی ہیں جن سے قوموں کے کردار کے مجروح ہونے کا اندیشہ لاحق ہوتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ صحافت کو صرف تعمیری مقاصد کے لئے سماج کو پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے اسی صورت میں صحافت کا درجہ حیات سے بڑھ جاتا ہے۔ مہمان خصوصی کے تاثرات کےبعد جنرلزم کے طلبہ نے مہمان خصوصی سے صحافت کے تعلق سےسوالات پوچھے جن کے مہمان خصوصی نے پرمغز جوابات دیے ۔ڈاکٹر ارشاد خان نے صدارتی خطبہ میں کہا کہ آج کے اس برق رفتار عہد میں، صحافت کی اہمیت و افادیت سے کسی بھی صورت میں انکار نہیں کیا جاسکتا۔ صحافت انسانی اقدار کے تحفظ کی ضامن اورمظلوم و مجبور عوام کے جذبات و احساسات کی ترجمان ہوتی ہے۔ آج کے اس دور میں، جہاں بیشتر ممالک میں جمہوری حکومتیں ہیں، وہاں صحافت کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے؛ کیوں کہ کسی بھی جمہوری حکومت میں عوام کی تعمیر و ترقی، فلاح و بہبود اور نظم و ضبط کے نفاذ کے لیے تین ادارے ہوتے ہیں: “مقنّنہ”، “انتظامیہ” اور” عدلیہ”۔ ان تینوں اداروں کی سلامتی کے لیے صحافت کا وجود ضروری اور لازمی ہے۔ صحافت کے بغیر ان مذکورہ اداروں کا جمہوریت پسند ہونا متزلزل اور مشکوک ہوجاتا ہے۔ صحافت کی قوت دراصل عوام کی قوت ہوتی ہے؛ یہی وجہ ہے کہ حکومت اور عوامی ادارے اس کے احترام پر مجبور ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی بات حکومت وقت سے منوانی ہو، اسی طرح کسی جماعت، تحریک یا حکومت کی پالیسی کو کام یابی یا ناکامی میں بدلنا ہو؛ تو اس حوالے سے بھی صحافت ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے، جیسا کہ ہم اس کا مشاہدہ صبح و شام کرتے ہیں۔اس کے بعد پرطالب علم محمد معاذ وگرام ارسم شکریہ ادا کیا۔ ختتام پذیر ہوا ۔ اس موقع پر دیگر فیکلٹیز بھی تشریف فرما تھے ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں صدر شعبہ جرنلزم جناب نصیر صاحب و جناب سہیل خلیفہ صاحب نے نمایاں رول ادا کیا ۔




