آنجہانی کمل تائی جامکر مہیلا مہا ودیالیہ، پربھنی کے شعبہ اردو کی جانب سے طالبات کے لیے ایک روزہ قومی ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر کے کمل تائ جامکر مہیلا مہاودیالیہ، پربھنی میں بہ عنوان "اردو زبان و ادب کیریئر کی بنیاد” پر ایک روزہ ورکشاپ 18، ستمبر 2023 کو آنجہانی کمل تائی جامکر کالج برائے خواتین کے شعبہ اردو کی جانب سے "اردو زبان و ادب کے ذریعے کیریئر کی تعمیر” کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے انعقاد عمل میں آیا – اس قومی ورکشاپ کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وسنت بھوسلے سر اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے وائس پرنسپل ڈاکٹرسنگیتا اوچار میم، حیدر علی باغبان، (مشہور مصنف اور سماجی کارکن-گلبر گہ) گلبرگہ، ریاست کرناٹک سے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست، عبدالرحیم، (سکریٹری اسری ایجوکیشن ٹرسٹ، گلبرگہ، مبین احمد زخم (مشہور شاعر اور ETV اردو گلبرگہ کے نمائندے) و دیگر موجودتھے۔
مذکورہ ایک روزہ قومی ورکشاپ میں کلیدی مقررین اور رہنمائوں نے اردو زبان و ادب سے متعلق مختلف موضوعات پر مفید معلومات اور زرین خیالات پیش کئے۔پربھنی ضلع کے تمام سینئر کالجوں کے اردو مضامین کے اساتذہ اکرام اور طلباء نے تعداد میں شرکت کی اور اس ورکشاپ سے استفادہ کیا۔ جس میں شاردا کالج کےڈاکٹر قاضی کلیم الدین فاروقی، صدر شعبہ اردو اور ڈاکٹرنورالامین، گیانوپاسک کالج کے ڈاکٹرحبیب النساء بیگم اور ترنم بیگم، شری شیواجی کالج کی ڈاکٹر لبنیٰ فرحین، پروفیسر مہر النساء بیگم، پروفیسر شفیق سر، ڈاکٹر ذاکر حسین ویمن سینئر کالج، ڈاکٹر زرین سلطانہ شامل تھیں۔
کالج ہذاکے شعبہ اردو کے طالبات میں مہرالنساء بیگم،زینت فاطمہ ثانیہ ارم ،سلمہ بی اور راحیم بیگم کی جانب سے تیار کردہ وال پیپرس اور ایک ہاتھ سے تحریر کردہ کتاب کا تمام معززین کے ہاتھوں اجراء عمل میں آیا – اسی طرح ہر طالب علم کوبطورِ انعام و حوصلہ افزائی کے لئے مہمانان خصوصی کی جانب سےپانچ سو روپے نقد انعام اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
ایک روزہ ورکشاپ کا کامیاب اختتام پرنسپل ڈاکٹر وسنت بھوسلے نے اپنے پرجوش صدارتی کلمات میں ورکشاپ کی کامیابی کی مبارکبادپیش کرتے ہوے کیا- پروگرام کا انعقاد و نظامت کی ذمہ داری پروفیسر ڈاکٹر نسیم بیگم صدر شعبہ اردو نےبڑی خوبصورتی سے انجام دی جبکہ اظہار تشکر کوثر بیگم نے اداکیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں سینئر کالج کی طالبات موجود تھیں –

Latest Indian news

Popular Stories