بیدر۔13/اکتوبر۔ نوجوانانِ اہلِ سنت والجماعت کمٹھانہ کے زیر اہتمام مسجد صوفیہ مرکزِ اہلِ سنت والجماعت میں عظیم الشان جلسہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ و عظمتِ غوثِ اعظمؒ منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت حضرت فخرِ گلبرگہ شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی سراج بابا سجادہ نشین بارگاہِ شیخ دکن نے فرمائی۔اپنے خطاب میں سراج بابا نے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ اور فضائلِ غوثِ اعظمؒ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ علم و عرفان کا سرچشمہ ہیں اور اولیائے کرام انہی کے فیض یافتہ ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو قرآن و اولیاء کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی۔ڈاکٹر سید رضون پاشاہ قادری (صدر قرآن اکیڈمی حیدرآباد) نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمان زندگی کے ہر شعبہ حیات تعلیم، سائنس، تجارت و خدمتِ خلق میں فعال کردار ادا کریں۔ علم انسان کو عزت و طاقت بخشتا ہے، اور حلال روزی و خدمتِ انسانیت ہی ترقی کا زینہ ہے۔جلسہ میں علما و مشائخ کی بڑی تعداد شریک رہی، اور آخر میں سلام و دعا پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
بیدر میں جشنِ عید میلادالنبیؐ کے روحانی اجتماعات کا انعقاد
By y admin




