باکو۔5/اکتوبر(ایجنسی) آزربائیجان کے صدر الہام الیوف نے کہا ہے کہ انکا ملک ماضی میں بارہا آرمینیا پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔بتائیں یورپی یونین اور یورپی سیکیورٹی تعاون تنظیم نے آرمینیا کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر الہام الیوف نے باکو میں ٹیلی وژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگورنو کارا باخ آزربائیجان کا ہے، ہم اسے واپس لیکر رہیں گے، ہماری صرف ایک شرط ہے کہ ہمارے علاقے آزاد کیے جائیں۔صدر الہام نے کہا کہ آرمینیا اور کچھ یورپی رہنما ء اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ آرمینیا کویہ ماننا ہوگا کہ کاراباخ سیاس کاکوئی تعلق نہیں۔ آرمینیا کارا باخ سے نکلنے کا وقت طے کرے، اس کے بعد ہی ہم ملٹری ایکشن روکیں گے۔کاراباخ کا علاقہ گذشتہ روز بھی شدید گولہ باری سے گونجتا رہا ہے اور متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق 150 سے زائد افراد اس لڑائی میں ہلاک ہوچکے ہیں۔




