کرناٹک بی جے پی نے فہرست جاری کر دی۔یدی یورپا کے بیٹے کا نام فہرست میں شامل نہیں ہے

بیدر۔24/مئی۔ کرناٹک بی جے پی نے دو سالہ قانون ساز کونسل انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ بی جے پی نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کے بیٹے بی وائی وجئیندر کو نامزد نہیں کیا ہے۔ کہا جا رہا تھا کہ یدی یورپا ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو کابینہ کا عہدہ دلانے کی کوشش کر رہے تھے۔بی جے پی نے اساتذہ کے حلقے سے چلوادی نارائن سوامی، ہیملتا نائک، ایس کیشو پرساد، لکشمن ساودی اور بسواراج ہوراٹی کو میدان میں اتارا ہے۔ کرناٹک قانون ساز کونسل کے انتخابات 3 جون کو ہوں گے۔ کرناٹک قانون ساز کونسل کے 7 ارکان کی میعاد 14 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ یہ حیرت کی بات ہے کہ سابق سی ایم یدی یورپا کے بیٹے کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے۔ دراصل یدی یورپا ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو کابینہ کا عہدہ دلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ یدی یورپا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ان کا بیٹا آئندہ اسمبلی انتخابات میں اہم رول ادا کرے لیکن بی جے پی کو خدشہ ہے کہ یدی یورپا اپنے بیٹے کے ذریعے پارٹی کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ ایم ایل سی امیدواروں کی فہرست میں وجیندر کا نام نہ ہونا یدی یورپا کے لیے کسی جھٹکے سے کم نہیں ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!