کرناٹک میں بی جے پی کے ایک ایم ایل اے کو الیکشن کمیشن کو غلط معلومات دینے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ عدالت نے بی جے پی ایم ایل اے کو دو ماہ قید کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ بی جے پی ایم ایل اے پر الیکشن کمیشن میں داخل کردہ حلف نامے میں معلومات چھپانے کا الزام تھا۔
کرناٹک کے چک پیٹ کے ایم ایل اے ادائے گروداچر کو ایک مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن میں غلط معلومات داخل کرنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے دو ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ الیکشن کمیشن میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں بی جے پی ایم ایل اے نے اپنے خلاف درج مجرمانہ مقدمات اور کاروباری مفادات سے متعلق معلومات کو چھپایا تھا۔
پرشانت نامی شخص نے ایم ایل اے پر معلومات چھپانے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے اکتوبر 2020 میں ادے گروداچر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ اس معاملے میں عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 125A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اب عدالت نے اس معاملے میں بی جے پی ایم ایل اے کو قصوروار قرار دیا ہے۔
کرناٹک: بی جے پی ایم ایل اے کو دو ماہ کی سزا، الیکشن کمیشن کو دی گئی غلط معلومات




