بیدر۔16/نومبر۔کرناٹک میں محکمہ پری یونیورسٹی ایجوکیشن کرناٹک نے پی یو سی سالِ دوم کے مڈ ٹرم امتحان2021-22 کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک میں پی یو سی سالِ دوم کے مڈ ٹرم امتحان2021-22. 29/ نومبر سے 10 دسمبر 2021 تک منعقد ہوں گے۔طلباء امتحان کی تاریخوں کو سرکاری ویب سائٹ pue.kar.nic.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ کرناٹک کے پی یو سی سالِ دوم امتحان ٹائم ٹیبل کے مطابق مڈ ٹرم امتحان 2021-22. 29/ نومبر 2021 سے کنڑ پیپر کے ساتھ شروع ہوگا جو صبح کے سیشن میں لیا جائے گا۔ دوپہر کے سیشن میں تمل، تیلگو، ملیالم، مراٹھی، عربی، فرانسیسی کے امتحانی پرچے ہوں گے۔ صبح کے سیشن کا وقت صبح 9 بجے سے 12:15 بجے تک اور دوپہر کا سیشن دوپہر 2 بجے سے شام5:15 بجے تک ہوگا۔طلباء کو مقررہ وقت سے کم از کم 30 منٹ پہلے امتحانی ہال پہنچنا ہوگا۔ انہیں امتحانی مرکز میں پی یو سی سالِ دوم کا ہال ٹکٹ 2022 لانا چاہیے۔ اس کے بغیر کسی طالب علم کو امتحانی ہال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
کرناٹک میں پی یو سی سالِ دوم کے مڈ ٹرم امتحان 29 نومبر سے شروع ہوں گے، امتحان کی تاریخیں چیک کریں
By y admin




