بیدر ایمپلائز کی فٹبال اور ہاکی ٹیم ریاستی سطح پر بالترتیب اول اور دوم مقام حاصل کرنے پر کرناٹکاراجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا)نے پیش کی تہنیت

بیدر۔27/نومبر۔ ٹمکور میں اِمسال منعقدہ گورنمنٹ ایمپلائز کے سالانہ کھیل مقابلوں میں بیدر کی فٹبال ٹیم نے ریاستی سطح پر اول مقام حاصل کیاجب کہ بیدر کی ہاکی ٹیم نے ریاستی سطح پر دوسرا مقام حاصل کیاتھا۔ اس ممتاز کامیابی کو دیکھتے ہوئے کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا)ضلع بیدر کی جانب سے ان دونوں ٹیموں کے لئے الامین ڈگری کالج کے الامین عبدالمجید خان میموریل ہال بیدر میں جناب انصار بیگ ریاستی نائب صدر کراٹا کی زیرصدارت اتوار کو تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر گوتم ارلی ضلع افسر یوتھ سرویسس اینڈ اسپورٹس تھے۔ دیگرمہمانان میں جناب عنایت الرحمن سندھے ریٹائرڈ تعلیمی افسر، جناب عبدالغفار بیگ اسپورٹس افسر GND، سینئر ہاکی کھلاڑی جناب نثاراحمد پانی منتری، شیخ مسیح الدین قومی ہاکی کھلاڑی زمرہ سرکاری ملازمین، جناب عبدالقدوس ہاکی کوچ، جناب ماجد خان فٹبال کوچ اور محمد مکرم صدر معلم الامین بوائز اردو ہائی اسکول شامل تھے۔جناب محمد عمر علی کیپٹن فاتح اول بیدر ایمپلائز فٹبال ٹیم، اور بابر حسین کیپٹن فاتح دوم بیدر ایمپلائز ہاکی ٹیم اور ان دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں کی شالپوشی اور گلپوشی کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی اوران سے اس توقع کا اظہار کیاگیاکہ وہ آئندہ بھی اسی طرح کامیاب مشق کے ذریعہ بیدر کو کھیلوں میں اونچا مقام دلاتے رہیں گے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر گوتم ارلی ضلع افسر یوتھ سرویسس اینڈ اسپورٹس بیدر نے کہاکہ یوتھ آفس سے کھلاڑیوں کے لئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ایمپلائز اسوسی ایشن کے ارباب مجاز کو چاہیے کہ وہ اس سے استفاد ہ کریں۔ جناب عنایت الرحمن سندھے ریٹائرڈ تعلیمی افسر نے اپنے خطاب میں فٹ بال اور ہاکی ٹیم کے کپتانوں اور تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے بھی کھیلوں میں نام روشن کرنا بڑی اور قابل ذکر بات ہے۔ جناب شیخ مسیح الدین کوچ ہاکی ٹیم سرکاری ملازمین کی کاوشوں کوسراہاگیا۔جناب انصار بیگ نے اپنی صدارتی تقریر میں کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا اور کہاکہ ہرقدم پر ٹیچرس کی ریاست گیر تنظیم کراٹا آپ کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔پروگرام کی نظامت کراٹا ضلع بید رکے جنرل سکریڑی جناب محمد شہاب الدین نے کی۔جناب محمد سعیدالدین (خازن) کے اظہارتشکر پر تہنیتی تقریب اختتام کوپہنچی۔واضح رہے کہ اس پرمسرت تقریب کے انعقاد کے موقع پر قومی سطح پر کھیل کر کل ہی بیدر واپس ہونے والے کھلاڑیوں حافظ شیخ نجیب الدین، بابر حسین، نثاراحمداور سہیل احمد کو بھی تہنیت کی گئی۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!