کرناٹک ایس ایس ایل سی کا نتیجہ 2022: 85.63 فیصد طلباء پاس، 6 طلباء 625 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر

بیدر۔19/مئی۔(محمدامین نواز)۔ کرناٹک بورڈ کلاس 10 ویں کے نتائج کا اعلان KSEEB نے کیا ہے۔ کرناٹک ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان دوپہر 12:30 بجے کیا گیا ہے اور مارک شیٹ چیک کرنے کا لنک karresults.nic.in پر دستیاب رہا۔اس سال کرناٹک میں 10ویں جماعت کے امتحان میں 8 لاکھ سے زیادہ طلباء نے شرکت کی‘جن میں سے 4.2 لاکھ لڑکیاں اور 4.5 لاکھ لڑکے شامل ہوئے۔ اس سال جملہ 8,53,436 طلباء نے SSLC فائنل امتحان میں شرکت کی، جن میں سے 7,30,881 یا 85.63فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ امتحان 28 مارچ سے 11 اپریل تک منعقد ہوئے۔ 12 اپریل کو بورڈ نے عارضی انسر کیز جاری کیں۔اس سال 145 طلبہ نے زیادہ سے زیادہ 625 نمبروں میں سے 625 نمبر حاصل کیے، 309 طلبہ نے 624 نمبر حاصل کیے، 472 طلبہ نے 623 نمبر حاصل کیے، 615 طلبہ نے 622 نمبر حاصل کیے، اور 706 طلبہ نے 621 نمبر حاصل کیے۔773 طلبہ نے 620 نمبر حاصل کیے۔کرناٹک ایس ایس ایل سی نتیجہ 2022: درجہ وار اس طرح ہیں A+ (90-100فیصد): 1,18,875۔A (80-89فیصد): 1,82,600۔B+ (70-79فیصد): 1,73,528۔B (60-69فیصد): 1,43,900۔C+ (50-59فیصد): 87,801۔C (35-49فیصد): 14,627ہیں۔جو طلباء ایس ایس ایل سی کے مین امتحان میں پاس نہیں ہو سکے انہیں سپلیمنٹری امتحان کے ذریعے دوبارہ حاضر ہونے کا موقع دیا جاتا ہے۔ سپلیمنٹری ایس ایس ایل سی امتحان کے بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان مرکزی امتحان کے نتائج کے بعد کیا جائے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!