26/نومبر کو ٹسٹ ہوگا،30ستمبر2023کو آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ
بنگلورو۔12/ستمبر۔ کرناٹک ایکزامنیشن اتھارٹی (کے ای اے) نے اعلان کیا ہے کہ کرناٹک اسٹیٹ اسسٹنٹ پروفیسرس اہلیتٹسٹ۔ 2023، (2023-KSET) 26/ نومبر کو منعقد ہوگا۔ کے ایس ای ٹی کا انتظار کر رہے امیدواروں کے لئے یہ اچھی خبر ہے۔ اس ٹسٹ میں شرکت کرنے کے خواہشمند اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس امتحان کی تفصیل اس طرح ہے۔
فرسٹ پیپر۔ I
جنرل پیپر ٹیچنگ اور انٹیک جیول ایبلٹی۔ یہ امیدواروں کے لئے جنرل پیپر ہے اور یہ جنرل نالج سے تعلق رکھتا ہے۔ جس میں ٹیچنگ اور ریسرچ مفاد ہو گا۔ یہ پیپر جنرل معلومات پرمبنی ہوگا اور اس میں امیدواروں کی وجوہات قابلیت ٹسٹ کی جائے گی۔ یہ پیپر 50 ملٹی پل چوائس کے سوالات پر مشتمل ہوگا۔ امیدواروں کو ان تمام سوالات کے جواب دینا چاہئے۔
سکینڈ پیپر۔II
سبجکیٹ پیپر: امیدوار جس نصاب کا انتخاب کریں گے یہ پیپر اسی نصاب کی جنرل نالج پر مشتمل ہوگا۔ یہ پیپر 100 مارکس پر مشتمل ہوگا۔ تمام ملٹی پل چوائس سوالات کا جواب دینالا زمی ہے۔ ہر سوال کے 2 مارکس ہیں۔
اپلی کیشن پروسیجر:
اہل امیدوار اس ویب سائٹ پر کلک کریں۔ http://kea.kar.mic.in، درخوست آن لائن داخل کریں۔ اپلی کیشن فیس صرف آن لائن کمپیوٹرائزڈ پوسٹ آفس شاخوں میں ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔
اہم تواریخ:
اس امتحان کے لئے آن لائن درخواست داخل کرنے کا آغاز 11/ ستمبر 2023 سے شروع ہو گیا ہے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 30/ ستمبر ہے۔ ای پوسٹ آفس میں فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 3 اکتوبر 2023 ہے۔
ایکزا منیشن فیس:
کرناٹک اسٹیٹ اسٹنٹ پروفیسرس اہلیت ٹسٹ کے لئے عام امیدواروں کے لئے فیس ایک ہزار روپے مقرر ہے۔ زمرہ 3B,3A,2B,2A کے لئے بھی ایک ہزار روپئے۔ زمرہ ایک۔ ایس سی/ایس ٹی کے لئے – 700 روپئے۔ پی ڈبلیوڈی جنڈ راقلیتوں کی فیس مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے کے ای اے ویب سائٹ پر کلک کریں۔




