طلباء نے وزیر اعلیٰ کی گاڑی کا گھیراؤ کیا۔

بیدر۔23/دسمبر۔ طلباء کے ایک گروپ نے وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ بدھ کے روز رانی چنماں یونیورسٹی کے عمارت کے احاطے کا سنگ بنیاد رکھنے جا رہے تھے جب طلباء نے ان کی گاڑی کو گھیر لیا۔ لیپ ٹاپ نہ ملنے پر طلبہ پریشان ہے۔طلبہ کے مطابق حکومت نے طلبہ کے لیے مفت لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کیا تھا۔ لیکن، ایک سال گزرنے کے باوجود لیپ ٹاپ نہیں ملا۔ طلباء کو پراجیکٹس اور اسائنمنٹس مکمل کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ طلباء نے ہاسٹل کی سہولت، اساتذہ کی تقرری اور اسکالر شپ کا بھی مطالبہ کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories