کرناٹک ٹیچرز اہلیت امتحان 7 دسمبر کو

بیدر۔ 4 / دسمبر ۔ سال 2025 کا کرناٹک ٹیچرز اہلیت امتحان (KTET) بروز 7 دسمبر ضلع کے 37 مراکز میں منعقد ہوگا۔ بیدر تعلقہ میں 26 اور بھالکی تعلقہ میں 11 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 10,805 امیدوار امتحان میں شریک ہوں گے۔ محکمۂ تعلیم بیدر کے مطابق پہلے اجلاس کا امتحان صبح 9:30 تا 12 بجے تک ہوگا، جس میں 3,681 امیدوار شامل ہوں گے، جبکہ دوسرے اجلاس کا امتحان دوپہر 2 تا 4:30 بجے تک 25 مراکز میں لیا جائے گا جس میں 7,550 امیدوار شرکت کریں گے۔ بھالکی تعلقہ کے 11 مراکز میں 3,255 امیدوار امتحان دیں گے۔ امتحانات پرامن اور منظم انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات اور متعلقہ افسران کی تقرری مکمل کر لی گئی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories