بیدر۔19/مارچ۔(ٹی ایچ جی نیوز بیورو)۔مولانا محمد تصدق ندوی بانی ومہتمم جامعہ نورالاسلام چٹگوپہ ضلع بیدرکے بموجب بتاریخ 30/مارچ 2021 ء بروز منگل صبح 7/تا دوپہر4/ بجے، بمقام جامعہ نورالاسلام کیمپس مشتری روڈ چٹگوپہ نونہالانِ ملت کی سہولت اورسنت ابراہیمی ؑ کی ادائیگی کیلئے فری ختنہ کیمپ رکھا گیا ہے، انتہائی آسان سہولت بخش طریقہ، نہ خون کا زیادہ اخراج،نہ پٹی کی زحمت،نہ بچے کو تکلیف کا احساس،جدید ٹیکنالوجی کے تحت دنیا کے ماہر ڈاکٹرس کے پسند کردہ طریقہ پر ختنہ کی جائے گی ختنہ کے چار گھنٹے کے بعد بچے کو کپڑے پہنائے جاسکتے ہیں، انجکشن، دوائیاں اورتہبند مفت دی جائیں گی، خواہش مند حضرات قبل از وقت فارم حاصل کر کے بچوں کانام اندراج کروا دیں تاکہ انتظامات میں سہولت ہو۔نام اندارج کرنے کیلئے سید راشد علی پٹیل نیشنل میڈیکل، کالی مسجد کامپلکس چٹگوپہ،محمداسلم میاں آعظم سویٹ ہاؤس درگاہ کریم اللہ شاہ چٹگوپہ اورمحمدعادل نواز کلاسک پرنٹرس نہروچوک چٹگوپہ سے ربط فرمائیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر9343296372 سے حاصل فرمائیں۔
چٹگوپہ میں فری ختنہ کیمپ
By y admin




