طلبہ کی ویکسینیشن مہم میں تیزی کی ہدایت….. 7 جولائی آخری تاریخ !

ملک بھر میں ویکسینیشن کی مہم تیزی سے چل‌ رہی‌ ہے۔ اور چونکہ کرونا کے تیسری لہر کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے لہذا حکومت کی نظر میں تیری لہر سے لڑنے کا سب سے بڑا ذریعہ ویکسینیشن کی مہم میں تیزی ہے۔ جس کے لئے نئے نئے زاویوں سے عوام کو ویکسینیشن کے لئے ابھارا جارہا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق کرناٹکا حکومت نے طلبہ کے لئے ویکسینیشن کو لازم کرتے ہوۓ 7 جولائی کو آخری تاریخ قرار دی ہے۔

کرناٹکا کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے ریاست کے تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں سے کہا ہے کہ 18برس سے زیادہ عمر کے تمام طلبا کو ویکسین لگانے کی کارروائی میں تیزی لائی جائے، 18برس سے زیادہ عمر کے تمام طلبا کو ویکسین لگانے کی آخری تاریخ7جولائی مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ آخری تاریخ تک تمام طلبا کو ویکسین لگانے کو وائس چانسلرس یقینی بنائیں۔

اشوتھ نارائن جن کے قبضہ میں اعلیٰ تعلیم کا بھی قلمدان ہے، وائس چانسلروں سے ورچیول میٹنگ کے دوران انہوں نے وائس چانسلروں سے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کے لئے کلاسوں کو شروع کرنے کے لئے ترجیح گروپوں کو ویکسین لگائیں۔

انہوں نے بتایا کہ آف لائن کلاسوں کو شروع کرنے کا انحصار ویکسین مہم کی کامیابی پر ہے۔ نائب وزیراعلیٰ نے وائس چانسلروں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ ریاست میں قومی تعلیمی پالیسی نافذ کرنے پر بھی اقدامات کریں۔

Latest Indian news

Popular Stories