مولانا غیاث احمد رشادی کے ہاتھوں قرآن کوئز کا اجراءگلبرگہ میں سیرت النبی مقابلہ جات کے کامیاب انعقاد پر اصغر چلبل کی ستائش

گلبرگہ 18 اکتوبر:  گلبرگہ میں 5 ویں سالانہ سیرت النبی  مقابلہ جات کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات کی جانب سے شائع کروائی گئی کتاب قرآن کوئز کی ممتاز عالم دین عصری دینی موضوعات پر درجنوں کتب کے مصنف مفسر قرآن مفکر ملت حضرت مولانا غیاث احمد رشادی بانی صدر منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و صفا بیت المال انڈیا نے رسم اجراء انجام دی صفا بیت المال واحد نگر ملک پیٹ حیدرآباد کے آڈیٹوریم میں  منعقدہ آئمہ مساجد کے خصوصی تربیتی پروگرام میں مولانا غیاث احمد رشادی نے  قرآن کوئز کی رسم اجراء انجام دی تربیتی پروگرام میں 50 سے زائد منتخب نوجوان آئمہ کو آئمہ کرام مساجد سے باہر کس طرح اور کون کون سی ذمہ داریاں ادا کرسکتے ہیں اس موضوع پر مولانا غیاث احمد رشادی اور ان کے فرزند ڈاکٹر مزمل انظر کے خطابات ہوئے اس دوران قرآن کوئز کا اجراء عمل میں آیا یہ کتاب قرآن مجید سے متعلق اہم ترین معلومات کا مجموعہ ہے اس موقع پر عزیز اللہ سرمست نے  بتایا کہ سیرت النبی مقابلہ جات میں حصہ لینے والے اکثر طلبا و طالبات یو ٹیوب سے معلومات حاصل کررہے ہیں سیرت طیبہ پر اس طرح کا مواد بعض اوقات معتبر نہیں ہوتا اس بات کو شدتِ سے محسوس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے طلبا و طالبات میں سیرت طیبہ کے مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے اور سیرت النبی مقابلہ جات کے عنوانات کی مناسبت سے موزوں کثب شائع کرکے طلبا و طالبات کو فراہم کرنے کا فیصلہ لیا اس سلسلہ میں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے سیرت النبی مقابلہ جات کمیٹی کے ذمہ داران کی ٹیم کے ساتھ مختلف بکڈپوز کا معائنہ کیا لیکن وہاں طلبا و طالبات کے تعلیمی و ذہنی معیار کے مطابق سیرت طیبہ کے مطلوبہ کتب دستاب نہیں تھے  سیرت طیبہ اور قرآن مجید پر طلبا و طالبات کیلئے قابل مطالعہ اور ان کی دلچسی کے مطابق کتب طبع کرنے کا فیصلہ لیا گیا اور ڈاکٹر محمد اصغر چلبل چیرمین سیرت النبی مقابلہ جات نے 5 کتب شائع کروائے عزیز اللہ سرمست نے مزید کہا کہ ان میں سے پہلی کتاب سیرت کوئز کا فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد میں انتہائی مسرت کے ساتھ رسم اجراء انجام دی اور دوسری کتاب قرآن کوئز کی رسم اجراء مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کے ہاتھوں انجام پائی ہے مولانا غیاث احمد رشادی نے کتاب قرآن کوئز کا اجراء انجام دینے کے بعد اظہار مسرت کرتے ہوئیکہا کہ ڈاکٹر محمد اصغر چلبل صاحب سیرت النبی مقابلہ جات کے انعقاد کے ذریعہ طلبا و طالبات میں دینی شعور بیدار کرنے کی کامیاب کوشش کررہے ہیں انہوں نے ڈاکٹر اصغر چلبل کی دینی اصلاحی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاستدان ہونے کے باوجود ڈاکٹر محمد اصغر چلبل دینی ملی تعلیمی فلاحی خدمات انجام دے رہے ہیں جس کیلئے وہ قابل مبارکباد ہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کو تہنیت پیش کی اور کہا کہ مولانا غیاث احمد رشادی صاحب نوجوانوں کیلئے آئیڈیل اور اپنی ذات میں انجمن ہیں ڈاکٹر محمد اصغر چلبل نے مزید کہا کہ مولانا غیاث احمد رشادی کی متحرک شخصیت سے انہیں ملی سماجی فلاحی کاموں کے کرنے میں بڑا حوصلہ ملتا ہے انجنئیر مشتاق احمد جنرل سیکریٹری جمیعت باغبان گلبرگہ نے کہا کہ انہیں گذشتہ دنوں حیدرآباد میں مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی ہمہ پہلو شخصیت اور ان کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے کا اتفاق ہوا اور مولانا کے وسیع دائرہ کار کو دیکھتے ہوئے حیرت ہوئی اور یہ بات واضح ہو گئی کہ اگر عزائم بلند ہوں تو ایک فرد واحد بھی اتنی بڑی تحریک چلاسکتا ہے انجنئیر محمد محمود چیرمین تعلیمی کمیٹی جمیعت باغبان گلبرگہ نے کہا کہ وہ مولانا غیاث احمد رشادی سے بیحد متاثر ہیں اور انہیں عبقری شخصیت مانتے ہیں

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!