
بیدر ایک تاریخی شہر ہے یہ ایک تہذیبی شہر ہے۔ ساری دنیا میں یہ شہر اپنی مخصوص تہذیب‘لوگوں کے رہن سہن‘تاریخی عمارتوں اور اردو زبان سے جانا جاتا ہے۔ وہیں اس شہر میں کھیل فٹبال کی بھی تاریخ ہے۔ اسی تاریخ کی نسبت بیدر کے طلبا ٕ کا پسندیدہ کھیل فٹبال ہے۔بیدر کے طلبا ٕ کی شاہین فٹبال ٹیم نے کٸی مقابلہ جیت چکے ہیں۔آج بیدر کی سب سے مضبوط ٹیم کی شناخت بنانے والی شاہین فٹبال ٹیم نے حال ہی میں اسٹیٹ لیول اور آل انڈیا ٹورنمنٹ بھی کھیل کر اپنے کھیل کا بہترین مظاہرہ کیا ہے۔