للی روز پبلک اسکول نورخان تعلیم بیدر میں سماعت قُرآن کا اہتمام

بیدر۔7/اپریل۔بیدر شہرکے محلہ نورخان تعلیم میں واقع للی روز پبلک اسکول میں زیرِ سرپرستی محترمہ وحیدہ سلطانہ صاحبہ صدر معلمہ خواتین و طالبات کیلئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سماعت قُرآن کا اہتمام محترمہ ڈاکٹر بشری صاحبہ کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔روزانہ اطراف و اکناف کی تقریبا50خواتین و طالبات نے اس سماعت قُرآن میں شریک رہ کرعالمہ حافظہ ریشما سلطانہ اور محترمہ حافظہ فرخندہ صاحبہ سے مکمل قُرآن مجید سماعت کیا۔سماعت قُرآن مکمل ہونے پر حفاظ طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے آج ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔دونوں حفاظ کی گلپوشی کی گئی۔ پروگرام کا آغاز قراء تِ کلام پاک سے کیا گیا‘جبکہ محترمہ مستقیم بیگم صاحبہ نے نعتِ رسولﷺ سنانے کی سعادت حاصل کی۔دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Latest Indian news

Popular Stories