کرناٹک میں جو لوگ ویکسین نہیں لیں گے، ان کے لئے لاک ڈاؤ ن نافذ کیا جائے ‘سرکاری ملازمین کو ویکسین لینا لازمی

بنگلورو، 4؍دسمبر -کرناٹک میں سرکاری ملازمین کو ٹیکہ لگانا ضروری ہے۔کرناٹک حکومت اب سرکاری اور نجی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے بھی ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا-کرناٹک حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ جو لوگ ویکسین نہیں لیں گے، ان کے لئے لاک ڈاؤ ن نافذ کیا جائے، اس کا طریقہ یہ ہوگا کہ ویکسین نہ لینے والے یا ویکسین سرٹی فکیٹس نہ رکھنے والے افرد کھلے عام چل پھر نہیں سکتے ، بس، ریل ، ہوائی جہاز، ٹیکسی ، آٹو میں سفر کے لئے ویکسین سرٹیفکیٹس دکھا نا ہوگا، کسی دفتر میں آپ کسی کام کے لئے جائیں گے تو وہاں بھی ویکسین سرٹیفکیٹس دکھا نا ہوگا۔

Latest Indian news

Popular Stories