شادی بیاہ کی تقریب میں رہنما خطوط دھجیاں اُڑائی گئیں

بنگلور۔29/مئی۔(محمد امین نواز)۔ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وبا کی رفتار کو روکنے کے لئے متعدد رہنما خطوط جاری کردی گئیں۔ لوگوں نے ان رہنما اصولوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے حالانکہ وبائی امراض کی دوسری لہر نے ایک بدبخت ظہور اختیار کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں دوسری لہر نے ریاست میں تباہی مچا دی ہے۔

انتظامیہ کی شرائط میں شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی ایک محدود تعداد کو مدعو کرنے کی ایک شرط شامل تھی۔ لیکن اس شرط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے مختلف اضلاع میں بغیر کسی پابندی کے شادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ہدایات کے تحت شادی کی تقاریب کے لئے ضلعی انتظامیہ کی تحریری اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔

انتظامی ذرائع کے مطابق ریاست میں 24 /اپریل سے 24 /مئی تک 52 ہزار 415 شادی کی تقریبات کی اجازت تھی۔ بیلگاوی ضلع اس طرح کے واقعات میں سرفہرست ہے، جہاں ضلعی انتظامیہ نے شادی کی 15000 تقریبات کی اجازت دی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے شادی بیاہ کی تقریبات کورونا وبا کے تیز پھیلاؤ کے طور پر ابھری ہیں۔ اپریل اور مئی کے دوران جہاں بھی زیادہ شادی کی تقاریب منعقد کی گئیں، وہاں کورونا انفیکشن کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ ضلع بیلگاوی میں متاثرہ افراد کی تعداد 26,670 تک جا پہنچی ہے۔

اس کی تصدیق کرتے ہوئے کوپل کے ضلع انچارج اور وزیر زراعت بی سی پاٹل نے بتایا کہ جیسے ہی ضلع میں شادی تقریبات میں زیادہ مہمانوں کی شرکت کے بارے میں اطلاع ملی، ضلعی انتظامیہ نے اجازت دینا بند کردی۔ اس کے بعد ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس عرصے کے دوران بلاری میں 550، گلبرگہ میں 283، شمالی کنڑا میں 205،ہاویری میں 183، بیلگاوی بیدار میں 126، جنوبی کنڑا میں 126، اڈوپی میں 112، داونگیر میں 64، یادگیر میں 98 اوریلگاوی میں 99 میں موت واقع ہوئی ہے۔

Latest Indian news

Popular Stories