آج شاہین اکیڈمی ویجل پور گودھرا(گجرات) میں مدرسہ پلس پروگرام کامیاب انعقاد

ویجل پور۔ 22/مئی۔آج شاہین اکادمی ویجلپورگودھرا(گجرات) میں مدرسہ پلس پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی سرپرستی ڈاکٹر سلیم احمد قاسمی زونل ایڈمنسٹریٹر مدرسہ پلس،محمد اسلم مینجنگ ڈائریکٹر، سروداء لگوماتھی ہائی اسکول ویجل پور،توصیف احمد پرنسپل سروداء لگوماتھی ہائی اسکول ویجل پور،باسط اعجاز سنٹر ہیڈ شاہین اکیڈمی ویجل پور نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا سراج احمد رہے اور مہمان ذی وقار مفتی سفیان شریک رہے۔پروگرام کا آغاز ادارہ کے طالب علم محمد عفان نے تلاوت کلام پاک کی تلاوت سے کیا، محمد مزمل نے نعت رسول ؐپڑھی۔ڈاکٹر سلیم احمد قاسمی نے پروگرام کے بارے میں تفصیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے عزم وحوصلہ کے ساتھ اپنے اہم پروگرام مدرسہ پلس کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مقصد مدرسہ کی روایتی تعلیم اور جدید تعلیم کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔مدرسہ پلس پروگرام گزشتہ سال مئی 2023 میں شروع کیا گیا، مدرسہ پلس 18 ماہ کا ایک جامع پروگرام ہے جسے پورے ہندوستان کے 51 مدارس میں پوری کامیابی کے ساتھ نافذ کیاگیاہے، یہ پروگرام حفاظ، مدرسہ کے طلبائاور اسکول چھوڑنے والوں کوعصری علوم سے آراستہ کرنے اور بہتر عصری علوم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلبا ء کودسویں جماعت میں داخل ہونے اور کامیاب ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کیاجاتاہے، جو انہیں مستقبل کی تعلیمی کوششوں کے لئے ضروری قابلیت سے آراستہ کرتا ہے۔مدرسہ پلس ایک موزوں نصاب، برج کورسز، اور ذاتی تدریسی سیشنز کے ذریعہ مدرسہ سے تعلیم یافتہ طلباء کو عصرعلوم سے ضم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔پروگرام کے دوران سوال جواب سیشن بھی ہوا، سوالات کے جوابات تشفی بخش دیئے گئے۔لوگوں کی جانب سے پروگرام کو کافی سراہا گیا۔توصیف احمد پرنسپل سروداء لگوماتھی ہائی اسکول نے اظہار تشکر پیش کیا۔پروگرام کی نظامت باسط اعجاز نے کی۔مولانا صادق صاحب کی دعا پروگرام کا اختتام ہوا۔مدرسہ پلس کا ریاستِ گجرات میں ہمارا یہ پہلا مضبوط سنٹر ہے۔ مذکورہ سنٹر میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔داخلوں کی تفصیلات کیلئے ان موبائیل نمبرس ڈاکٹر محمد سلیم احمد 9922068144، عبدالباسط 7051759547 اور گجرات کے ذمہ دارتوصیف گودھرا ماماجی 9687132200پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!