بیدر۔17/اگست۔ جناب محمد نصیر احمد صاحب و اہلیہ مؤظف انڈین بنک،حیدرآباد کی زیرِ سرپرستی عبدالوحید صاحب سیول انجینئر کی دُختر نیک اخترڈاکٹر مدیحہ فاطمہ ایم ڈی انستھسیا کا عقد مرزا شعیب بیگ ایم ٹیک (ای آئی ای) ای اینڈ آئی انجینئر،ویلویا(کے ایس اے) ولد مرزا سجاد بیگ صاحب ریٹائرڈ سنڈیکٹ بنک حالمقیم حیدرآبادرائیل فنکشن پیالیس بیدر میں بحسن خوبی انجام پایا۔تقریبِ عقد میں ممتاز علماء کرام،مشائخین عظام، دینی،ملی، سماجی، تعلیمی اور مُختلف سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران صحافی برادری کے علاوہ کرناٹک،مہاراشٹرا اور تلنگانہ کے رشتہ داران نے شرکت کرتے ہوئے عاقدین کو دعاؤں سے سرفراز کیا۔عبدالوحید و برداران نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔




