بنگلورو۔6/اکتوبر۔ راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (آر جی یو ایچ ایس) کے طلباء کے احتجاج کے درمیان بی ڈی ایس کے پہلے سے تیسرے سال تک کے امتحانات ملتوی کرتے ہوئے آر جی یو ایچ ایس نے طلبا کو راحت دی ہے۔ لیکن بی ڈی ایس چوتھے سال اور ایم بی بی ایس کے امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ آر جی یو ایچ ایس نے واضح طور پر امتحان ملتوی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ کوویڈ کی وجہ سے، طلباء امتحان ملتوی کرنے یا اس کا آن لائن انتظام کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایم بی بی ایس کے ایک طالب علم نے بتایا کہ دونوں کورسز کے طلبا پر کورونا وائرس کے انفیکشن کا مساوی خطرہ ہے، چاہے بی ڈی ایس ہو یا ایم بی بی ایس۔ راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رجسٹرار (Evaluation) این رام کرشنا ریڈی نے بتایا کہ بی ڈی ایس چوتھے سال کا امتحان 14 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ایم بی بی ایس کے امتحانات 13 اکتوبر سے ہوں گے۔ ڈاکٹر کے ایم سدھاکر بھی امتحان ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ ان کے مطابق جب کرناٹک میں دسویں کے امتحانات ہوسکتے ہیں، تب ایم بی بی ایس طلباء کو امتحان سے دستبردار نہیں ہونا چاہئے۔
ایم بی بی ایس کا امتحان مقررہ تاریخ کوطے‘ بی ڈی ایس طلباء کو ریلیف’ ایم بی بی ایس کے امتحانات 13 اکتوبر اور بی ڈی ایس چوتھے سال کا امتحان 14 اکتوبر سے شروع ہوں گے
By y admin




