بنگلور۔یکم اکتوبر۔ محکمہ میڈیکل ایجوکیشن نے راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (آر جی یو ایچ ایس) کے طلباء کے مظاہروں کے دوران ایم بی بی ایس اور ڈینٹل امتحانات منعقدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امتحانات 13/ اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ طلباء مطالبہ کررہے ہیں کہ امتحان ملتوی کریں یا اس کا انعقاد آن لائن کریں۔ طلباء نے بھی اس کے لئے خصوصی مہم شروع کردی ہے۔وزیر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر کے. سدھاکر نے کہا کہ انہیں طلبہ سے ایسی توقع نہیں تھی۔ جب بچے ریاست میں ایس ایس ایل سی کے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں تو پھر کیوں میڈیکل طلباء صحت کے مضامین سے واقف نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات مقررہ وقت پر ہوں گے۔ کوویڈ سے متاثرہ طلبا کو بعد میں موقع ملے گا۔کرناٹک اسٹیٹ ڈینٹل کونسل (کے ایس ڈی ایس) کے عہدیداروں کے مطابق، سینکڑوں طلباء ہر روز ای میل بھیج رہے ہیں کہ وہ امتحان ملتوی کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ بہت سے افراد چاہتے ہیں کہ امتحان آن لائن ہو۔ امتحان سے متعلق فیصلہ ریاستی حکومت اور آر جی یو ایچ ایس کے ہاتھ میں ہے نہ کہ کے ایس ڈی ایس کے۔
مخالفت کے باوجود ایم بی بی ایس اورڈینٹل کے امتحانات قبل از وقت ‘ طلباء آن لائن انتظام کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
By y admin




