چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں ایم بی بی ایس لڑ کا فوت

بنگلور ۔ 21/ مئی۔چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں ایک نوجوان توازن کھو گیا اور پیٹریوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ را پچو ریلوے اسٹیشن میں صبح کے وقت پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ظہیرآباد کے رہائشی پنکٹیش کے طور پر کی گئی ہے۔ فوڈ ڈپارٹمنٹ میں بطور سرشتہ دار کام کر رہے سمپت کمار کا بیٹا پنکٹیش بنگلور میں ایم بی بی ایس کر رہا تھا، بڑی بہن کی شادی میں شرکت کے لیے جمعرات کی رات ٹرین کے ذریعہ را پچو رآ رہا تھا۔ ٹرین صبح کی اولین ساعت 3 بجے تا 4 بجے راپور پیچی لیکن نو جوان نیند کے خمار میں رہنے کے باعث بروقت ٹرین سے اتر نہیں پایا، جب ٹرین اسٹیشن سے نکلنے لگی تو اس وقت و ہ نوجوان بیدار ہوا، جلد بازی میں ریل سے اترنے کی کوشش کیا تو توازن کھوکر پٹری پر گر گیا اور وہیں جائے واردات پر ہی دم توڑ گیا۔ میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے ریمس اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔ جوان بیٹے کوکھونے والے کنبہ میں ماتم کا ماحول بن گیا۔

Latest Indian news

Popular Stories