کورونا سے جنگ میں ”شہید“ ہوئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملہ واریئرس کے اعزاز میں کرناٹک نے بنایا انوکھا منصوبہ

بنگلورو۔یکم/ جولائی۔ کورونا وباء سے اپنی جانیں گنوا دینے والیوارئیرس کے اعزاز میں کرناٹک میں ایک یادگار (کوویڈ واریر میموریل) تعمیر کیا جائے گا۔کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے جمعرات کے روز کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جان دینے والے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملہ کے اعزاز میں عظیم الشان کوویڈ واریر میموریل تعمیر کیا جائے گا جنہوں نے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں اپنی جانیں قربان کیں۔
ڈاکٹروں کے قومی دن کی تقریب میں وزیر نے کہا کہ ہم اپنی صحت کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک یادگار تعمیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی پہلی یادگار ہوگی۔
وزیر نے کہا کہ ان کے محکمہ نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کی یاد میں اسے ایک انوکھے انداز میں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نئی دہلی کے جنگی یادگار کی طرح ہی ہوگا جہاں کوئی بھی اسے جا کر خراج تحسین پیش کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم صرف ان واریئیرس کو ‘شہدا’ کہتے ہیں جو لڑائی کے دوران ملک کے لئے فوت ہوئے لیکن ہم آج اعلان کر رہے ہیں کہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ جو کوویڈ کی وجہ سے فوت ہوئے وہ ‘شہدا’ ہیں اور ہم ان کے لئے ایک یادگار تعمیر کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یادگار آئندہ چند ہفتوں میں تیار ہوجائے گی۔ یادگار تیار ہونے کے بعد، شہداء کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔سدھاکر نے کہا کہ محکمہ صحت ڈاکٹروں کے ‘شہید’ دن کو منانے کے لئے ایک خصوصی دن طے کرے گا۔

Latest Indian news

Popular Stories