بیدر۔10/ستمبر۔( محمد یوسف رحیم بیدری )۔ جماعت اسلامی ہند بیدر ملک گیر سطح کی مہم ”محاسنِ اخلاق، آزادی کاضامن“ کے سلسلہ میں این جی اوز سے ملاقاتوں میں لگی ہوئی ہے۔ اس ضمن میں سیدہ ثروت فاطمہ رکن جماعت اسلامی ہند بیدرکی قیادت میں محترمہ وائفہ اشرف نے EVAویلنس حب کی مالک محترمہ سپریہ ونئے سے ان کے ویلنس حب موقوعہ چوبارہ بیدر پر ملاقات کی اور ان سے مہم ”محاسنِ اخلاق، آزادی کاضامن“ کے بارے میں بات کی۔ جس پر محترمہ سپریہ ونئے نے بہت سے سوالات کئے۔ ایک سوال یہ تھاکہ ابھی تو عورتوں کو آزادی ملی ہے۔ کہیں ایساتو نہیں کہ ان کی آزادی پر قدغن لگائی جارہی ہو؟اور بھی سوال کئے گئے۔ پھر طئے کیاگیاکہ خواتین کی مختلف این جی اوز سے ملاقاتیں کرنے میں وہ تعاون کریں گی۔