حفظ القُرآن پلس اور عالمہ کورس کے حفاظ اور عالمہ طلباء طالبات نے جماعت دہم کے صد فیصدشاندار مُظاہرہ کیا ہے

بیدر۔19/مئی۔(محمدامین نواز)۔ملک گیر سطح پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کی عصری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے متعارف کئے جانے والے”حفظ القرآن پلس“ کورس کے تحت کے شاہین ادارہ جات بیدر سے.44.حفاظ طلباء نے اس دفعہ جماعت دہم کا امتحان دیا۔جس میں 40حفاظ نے شاندارکامیابی حاصل کی۔امسال جماعت دہم کے نتائج میں شاہین حفظ القرآ ن پلس کے طلباء کی قابل ذکر ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے۔حفظ القُرآن پلس کے تحت جماعت دہم میں جن طلباء و طالبات نے ڈسٹنکشن سے امتیازی کامیابی حاصل کی ان کے نام اور فیصد اس طرح ہے۔حافظ عبدالحمید ولدعبدالصمد نے94.72فیصد‘حافظہ عنیقہ مہرین بنت محمدضیا اللہ 93.12فیصد‘حافظہ بشری مریم بنت محمد اظہر الحق92.16فیصد‘حافظہ خورشید بیگم بنت محمد اظہر الحق 91.2فیصد‘حافظہ شیرین فاطمہ بنت سید معین الدین 89.12فیصد‘حافظ عمیر احمدولد معین الحق88.64فیصد‘حافظ سید باصم علی ولد سید ارشد محمود 88.32فیصد‘حافظ شیخ معراج الحق ولدشیخ سمیر الحق88.32فیصد‘حافظ محمد احتشام الحسن کے ولد محمدریاض احمد کے 86.72فیصد‘حافظ عبدالفتح ولد مصوراحمد 86.4فیصد‘ حافظ حمادحسین ولد امجد حسین 86.24فیصد‘ حافظ محمد منور ولدمحمد دلدار حسین 85.92فیصدحافظ مسیح اُللہ خان ولد حفیظ اللہ خان 85.92فیصد‘حافظ محمد ارہام الہدی ولد محمد اشرف الہدی 85.6فیصد‘حافظ عبدالرحمن مجاہد ولدمحمد عبدالمجاہد 85.6فیصد‘ اس طرح15 حفاظ طلباء و طالبات نے جماعت دہم کے امتحانات میں ڈسٹنکشن سے امتیازی کامیابی حاصل کی۔
اس مرتبہ شاہین ادارہ جات بیدر سے عالمہ طالبات نے بھی جماعت دہم میں بہتر و امتیازی نشانات حاصل کئے ہیں۔جملہ18عالمہ طالبات نے جماعت دہم کا امتحان تحریر کیا۔ اور تمام عالمہ طالبات کامیاب رہیں۔ ان میں ڈسٹنکشن میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والی عالمہ طالبات کے نام اور فیصد اس طرح ہیں۔عالمہ بی بی آمنہ بنت محمد احمد حسین 96.16فیصد‘ عالمہ سعدیہ تبسم بنت محمداشفاق94.72فیصد‘ عالمہ رحمت فاطمہ بنت محمدمجیب الدین 93.76فیصد‘عالمہ زینت بنت چاندپاشاہ 93.6فیصد‘عالمہ صائمہ تحریم بنت محمد عبدالحکیم 92.48فیصد‘عالمہ سید عائشہ فاطمہ بنت سید احمدعلی92.48فیصد‘عالمہ شیخ تسمیہ بانو بنت شیخ صدیق 89.76فیصد‘عالمہ تنزیلہ ضُمربنت شیخ سمیع الدین 89.6فیصد‘عالمہ اُرباء انم بنت محمد غوث الدین 86.88فیصد‘عالمہ عرفاء خانم بنت محمدسلیم خان 86.4فیصد‘ جملہ10عالمہ طالبات نے جماعت دہم میں ڈسٹنکشن سے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے۔ حفاظ طلباء جنہوں نے تمام زبانوں اور پرچوں کے علاوہ ریاستی زبان کنڑا کو اس سے قبل دیکھا تک نہیں تھا، تعلیم کے دوران اس طرح تیاری کرکے دہم جماعت کا امتحان دلانا اور نمایاں نشانات سے کامیابی کے حصول کیلئے آمادہ کرنا ایک ایساکام ہے جس کی بدولت ملت کے حفاظ کی خدمت کی جارہی ہے تاکہ یہ آگے چل کر ڈاکٹر، انجینئر، سائنسدان، اکاؤنٹنٹ، لیکچررس بن سکیں۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیرچیرمن شاہین ادارہ جات بیدر نے ان نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی دراصل ہماری تعلیمی بیٹیوں اور بیٹوں کی کامیابی ہے۔ جن طلباء وطالبات نے اپنے مستقبل کو سمجھ کر خوب محنت کی۔ ایسی محنت کرنے والوں کو پرمسرت انعام ملنا چاہیے تھااور وہ مل کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ شاہین تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست اور این آرآئیز کے طلبا کو بہتر تعلیم دینے کا عزم رکھتاہے۔اور اس کیلئے اولیائے طلباء کاتعاون ضروری ہے۔ میں ان نتائج پر اپنے اسٹاف طلباء اور اولیائے طلبا کو مبارک باد پیش کیا۔اور کہا کہ شاہین ادارہ جات نے اپنے قیام سے ہی طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایاں رول ادا کررہا ہے۔ہم دیکھتے تھے کہ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بن رہا ہے اور انجینئرکا بیٹا انجینئر بن رہا ہے مگر شاہین ادارہ جات نے اس سوچ کو بدل دیا اور تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کرتے ہوئے بتادیا کہ ایک غریب خاندان کا طالبِ علم بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے اور انجینئر بھی بن سکتا ہے۔ہم نے ایسے کئی ذہن اور مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور وہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔محترمہ مہر سُلطانہ ڈائریکٹر شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔

Latest Indian news

Popular Stories