غزہ -نئی اسرائیلی حکومت کے پہلے اسرائیلی ایئر اسٹرائک حملے کے بعد یو این کے وفد نے حماس کے لیڈران سے ملاقات کی. خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق پیر کو حماس کے لیڈر یحییٰ سنوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ، ” یہ ملاقات اچھی نہیں رہی اور مکمل طور پر منفی بھی تھی”.
مزید حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ, ان سے ہماری ملاقات براہ راست ہوئی تھی. لیکن بدقسمتی سے ہمیں، وفد میں غزہ پٹی کی موجودہ جانی و مالیاتی بحران کو حل کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں دکھ رہی ہے”
واضح ہو کہ امن عمل برائے وسط ایشیاء (Middle East Peace Process ) کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینز لنڈ کی قیادت میں یواین کا ایک سینیئر وفد حماس سے ملاقات کرنے غزہ سٹی آیا تھا جہان نیوز پریس میں بات چیت کے دوران السنواری نے یہ تمام باتیں کہیں.
السنواری نے اسرائیل پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ غزہ پٹی میں جانی و مالی بحرانوں کو حل کرنے کے سلسلے میں "حماس سمیت فلسطینی دھڑوں کو اس نے بلیک میل کیا ہے”.
واضح ہو کہ گزشتہ جمعرات یروشلم مارچ کے دوران حماس کی جانب سے غبارہ نما بم چھوڑے گئے تھے. جس پر اسرائیل نے پوری شب ایئر اسٹرائک کر جنوبی و شمالی مغربی کناروں پر حملے کئے جس میں ایک سرکاری دفتر کی بلڈنگ بھی ڈھہ گئی تھی.
اسرائیلی حملے کے بعد حماس کی یو این وفد کے ساتھ بیٹھک ہوئی ناکامi




