مودی حکومت کے 95 دن کے دور اقتدار کا خمیازہ ملک بھگت رہا ہے: کھرگے

نئی دہلی، 12 ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی تیسری میعاد کے گزشتہ 95 دنوں میں جو بھی غلط کام ہوئے ہیں اس کا خمیازہ ملک بھگت رہا ہے مسٹر کھرگے نے ٹوئٹ کر کے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "نریندر مودی جی، آپ نے انتخابات سے پہلے ہی 100 دن کے ایجنڈے کا زور زور سے بگل بجایا تھا، اب 95 دن گزر چکے ہیں اور آپ کی مخلوط حکومت ڈگمگا رہی ہے۔”حکومت کے 95 دن کے کام کاج کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے کہا "آئیے مختصراً جائزہ لیں- آپ کی حکومت غریب اور متوسط ​​طبقے کی کمر توڑنے کے لیے عوام مخالف بجٹ لائی ہے۔ جموں و کشمیر میں خاص طور پر جموں میں دہشت گردانہ حملے ہوئے، جس میں فوج کے کئی بہادر جوانوں کو شہادت دینی پڑی اور گزشتہ 16 ماہ سے منی پور جل رہا ہے ، وزیر اعظم نے پیچھے مڑ کر بھی وہاں نہیں دیکھا۔کانگریس صدر نے کہا ” بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) مودی-اڈانی میگا گھوٹالے میں سیبی کی چیئرپرسن کا جو رول سامنے آیا ہے اور دیگر مالیاتی لین دین سامنے آئے ہیں، ان سے بی جے پی بھاگ نہیں سکتی ۔ این ای ای ٹی پیپر لیک گھوٹالہ ہو یا بے روزگاری کے خوفناک مناظر، مودی حکومت ہر قدم پر نوجوانوں کو دھوکہ ہی دیا ہے۔” مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی کا مجسمہ ہو، نئی پارلیمنٹ ہو ، ایئرپورٹ کی چھت ہو یا اجودھیا میں بھگوان کا مندر، ریلوے ، سڑک پل جو بھی بنانے کا دعویٰ کیا گیا، ان سب میں خامیاں پائی گئی ہیں او ریلوے کی سیکورٹی درہم برہم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی شہروں میں سیلاب جیسے حالات ہیں اور ریاستوں کو مناسب سیلاب راحت فراہم نہیں کی گئی ہے۔مسٹر کھرگے نے کہا "لوگوں اور انڈیا اتحاد کی جماعتوں کی وجہ سے، آپ کو وقف بل جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی ) کے حوالے کرنا پڑا، یو پی ایس پر ‘یو’ ٹرن لینا پڑا، لیٹرل انٹری پر آئین کی حمایت کرنی پڑی۔”مسٹر کھرگے نے کہا ’’کوئی نہیں جانتا کہ 100 دنوں کا ایجنڈا کیا تھا، لیکن 95 دنوں میں آپ کی کارگزاریوں کا خمیازہ ملک بھگت رہا ہے۔‘‘

Latest Indian news

Popular Stories

error: Content is protected !!