عرفان افضل
خدا کے بعد اگر کوئی معزز یا عزیز تر ہے تو وہ آقا ﷺ ہیں اور پھر کوئی شخصیت کائنات میں معزز ہو تو یقیناً والدین ہی ہوں گے۔ ماں کی فضیلت اسلام میں اعلیٰ مقام پر درج ہے اور ہاں اس کی کئی وجوہات بھی ہیں۔
ماں ایک ایسی ہستی ہے جو بچوں کے سامنے اپنے لاکھوں دکھ درد کے باوجود بے وجہ بھی ہنستی ہے۔ وہ اس لئے کہ کہیں میرا بچہ میری اداسی کی وجہ سے پریشان نہ ہو جائے۔
کائینات میں ماں ہی واحد ہے جو بنا کسی لالچ کے اپنی اولاد کو کوکھ میں نو ماہ اور پھر اپنی عمر کے آخری ایام تک سینے سے لگائے رہتی ہے۔ پھر چاہے اولاد "بے” یا "با” صلاحیت کیوں نہ ہو۔




